پرائیویٹائزیشن بورڈ کا اہم اجلاس اسلام آباد میں ہوا،، وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان نے صدارت کی،، بورڈ نے رئیل اسٹیٹ ڈویلپر بلیو ورلڈ کی 10 ارب روپے میں پی آئی اے خریدنے کی بولی کو مسترد کر دیا،،
بورڈ نے قومی فضائی کمپنی کی نجکاری سے متعلق نئی تجاویز کابینہ کمیٹی اور وفاقی حکومت کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے،،
پی آئی اے کی نجکاری کےلیے دوبارہ سے اظہار دلچسپی طلب کرنے اور جی ٹو جی آپشن اختیار کرنے کی تجاویز دی گئی ہیں۔
پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بولی 31 اکتوبر کو کھولی گئی تھی، 60 فیصد حصص خریدنے کے لیے 85 ارب روپے کی خواہاں حکومت کو ریئل اسٹیٹ مارکیٹنگ کمپنی نے صرف 10 ارب روپے میں خریدنے کی بولی دی تھی،،
قومی فضائی کمپنی پی آئی اے ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے جس کے سرمائے کا تقریبا 96 فیصد حصہ حکومت کے پاس ہے۔