امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اس کی باقی جوہری تنصیبات بھی امریکی کارروائی کا نشانہ بن سکتی ہیں۔
ٹرمپ کے مطابق ایران کی ایک یا دو جوہری تنصیبات اب بھی کارروائی کی زد میں آنے سے باقی ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ضرورت پڑنے پر انہیں صرف 10 منٹ میں نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق مذاکرات پر گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے پیش رفت کا عندیہ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان بات چیت درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران معاہدہ کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ تاہم، واشنگٹن اس معاملے میں جلد بازی نہیں کرنا چاہتا۔
امریکی صدر نے ایران کے طرزِعمل پر عدم اعتماد کا اظہار بھی کیا۔ ان کے مطابق تہران معاہدہ کرنے کے بعد اپنے وعدوں سے پیچھے ہٹ جاتا ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ اسی وجہ سے ایران کو زیادہ قابلِ بھروسا نہیں سمجھتے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ تہران واقعی کسی معاہدے تک پہنچتا ہے یا نہیں۔

