ڈیجیٹل ورلڈ میں لگ بھگ ہر چیز پر پاسورڈ کا استعمال کیا جاتا ہے۔ چاہے وہ آپ کا کمپیوٹر ہو یا موبائل فون، سوشل میڈیا اکاؤٹنس ہوں یا بینکنگ ایپس۔ اپنی ذاتی معلومات کو محفوظ بنانے میں پاسپورڈ اہم کردار ادا کرتا ہے۔
بعض اوقات پاسورڈ بناتے وقت صارفین اپنی آسانی کے لیے آسان الفاظ کو پاسورڈ بنا لیتے ہیں تاکہ وہ ان کی یادداشت میں رہے۔ لیکن ایسا کرنے سے آپ مشکل میں بھی پڑ سکتے ہیں۔
عام پاسورڈ ڈیجیٹل ورلڈ میں ہیکرز کا آسان ہدف ہوتے ہیں اور وہ پاسورڈ کو ہیک کرکے با آسانی آپ کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
پاسورڈ مینجیر نورڈ پاس نے دنیا کے مقبول ترین پاسورڈز کی ایک سالانہ فہرست جاری کی ہے جس میں مسلسل دوسرے سال سب سے عام پاسورڈ ‘123456’ کو قرار دیا گیا ہے۔
آئیے جانتے ہیں کہ وہ کون سے ایسے دس پاسورڈز ہیں جو بہت عام ہیں اور انہیں آسانی سے کریک کیا جا سکتا ہے۔
1۔ 123456
2۔ 123456789
3۔ 12345678
4۔ password
5۔ qwerty123
6۔ qwerty1
7۔111111
8۔ 12345
9۔ secret
10۔ 123123
نورڈ پاس کا کہنا ہے کہ فہرست بنانے کے لیے "عوامی سطح پر دستیاب ذرائع” کا ڈھائی ٹیرا بائٹ کا ڈیٹا بیس استعمال کیا گیا ہے جس میں سے کچھ اسے ڈارک ویب پر ملا۔
ان دس میں سے بہت سے پاسورڈز کا پتا لگانے میں ہیکرز کو ملی سیکنڈز یعنی چند لمحے لگتے ہیں۔ لہٰذا اگر آپ کا پاسورڈ اس فہرست میں شامل ہے تو فوری طور پر آپ کو اسے تبدیل کر لینا چاہیے۔