اڑیسہ: بھارت نے مقامی سطح پر تیار کیے گئے دور تک مار کرنے والے ہائپرسونک میزائل کا کام یاب تجربہ کیا ہے۔جس کے بعد پاکستان کے تمام علاقے نشانے پر آگئے ہیں۔
خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق اتوار کو جاری کردہ بیان کے مطابق کامیاب تجربے کے بعد بھارت نے ہتھیاروں کی تیاری میں اہم سنگ میل طے کر لیا ہے۔
ہائپرسونک میزائل کے کامیاب تجربے کے بعد بھارت جدید ٹیکنالوجی رکھنے والے گنے چنے ملکوں میں شامل ہوگیا ہے۔
بھارت سمیت کئی ممالک میں ہائپرسونک ہتھیاروں کی تیاری کی کوششوں میں اضافہ ہوا ہے۔
چین، روس اور امریکہ کے علاوہ دیگر ممالک بھی دور تک مار کرنے والے میزائل تیار کرنے کی دوڑ میں شامل ہوگئے ہیں۔
بھارت کا میزائل حکومتی ادارے ڈیفینس ریسرچ اینڈ ڈپارٹمنٹ آرگنائزشین اور دیگر انڈسٹری پارٹنرز نے تیا رکیا ہے۔
حکومت کے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ میزائل دھماکہ خیز مواد لے کر 1500 کلومیٹر دور تک مار کر سکتا ہے۔
بیان کے مطابق فلائٹ ڈیٹا سے معلوم ہوتا ہے کہ میزائل کامیابی کے ساتھ ٹھیک نشانے پر لگا ہے۔