پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم ایک ارب 10 کروڑ ڈالر پر پہنچ گیا،، اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ جولائی سے اکتوبر تک ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی بڑی غیر ملکی سرمایہ کاری آئی،،
ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کی مد میں 90 کروڑ 43 لاکھ ڈالر آئے،، براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں ایک ارب 24 کروڑ ڈالر کا Inflow ہوا جبکہ 33 کروڑ 82 لاکھ ڈٓالر غیر ملکی سرمایہ کاروں نے نکال لئے،،
غیر ملکی پبلک انویسٹمنٹ میں 28 کروڑ 29 لاکھ ڈالر کی فارن انویسٹمنٹ آئی،،
اکتوبر میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 16 کروڑ 76 لاکھ ڈالر رہا،، ایک سال پہلے اکتوبر 2023 میں 18 کروڑ 65 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری آئی تھی