پاکستان میں بڑھتی ہوئی غیر ملکی سرمایہ کاری،، رواں مالی سال کے چار ماہ میں چین کی پاکستان میں سرمایہ کاری میں 100 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،، جولائی سے اکتوبر کے دوران چین نے پاکستان میں 41 کروڑ 40 لاکھ ڈٓالر کی بڑی سرمایہ کاری کی،،
چین کے زیرانتظام ہانگ کانگ پاکستان میں 10 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کرنے والا دوسرا بڑا ملک رہا،، برطانیہ نے 9 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی،،
دیگر ممالک میں سوئٹزرلینڈ نے پانچ کروڑ 10 لاکھ ڈالر، فرانس 4 کروڑ 70 لاکھ، امریکہ 3 کروڑ 60 لاکھ، نیدر لینڈ 3 کروڑ 30 لاکھ ، متحدہ عرب امارات نے 3 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی انویسٹمنٹ کی،،