دنیا بھر میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ رک گیا،، عالمی مارکیٹ میں سونا جو 2700 ڈالر فی اونس کی نئی بلندی کو تجاوز کر گیا تھا،، اسرائیل کے ایران پر حملہ نہ کرنے کے اعلان کے بعد سستا ہونا شروع ہو گیا تھا،، اب دوبارہ قیمتیں بڑھنا شروع ہو گئی ہیں،،
لندن گولڈ مارکیٹ میں سونا 36 ڈالر مہنگا ہو گیا،، ایک اونس سونا 2627 ڈالر میں ٹریڈ ہو رہا ہے،،
ادھر پاکستان میں منگل کو سونے کی قیمت 3600 روپے بڑھ گئی،، ایک تولہ سونا 2 لاکھ 73 ہزار 500 روپے کا ہو گیا،، دو روز میں سونا 6100 روپے فی تولہ مہنگا ہو چکا ہے