پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نئے ریکارڈز بن گئے،، ہنڈرڈ انڈیکس نے چھیانوے ہزار کا سنگ میل عبور کیا،، مارکیٹ کیپٹلائزیشن بھی 12 ہزار 332 ارب روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،،
کاروباری ہفتےکے دوسرے روز Bulls اور Bears میں جنگ شدت اختیار کر گئی،، Bears نے مارکیٹ کو 96 ہزار کی حد عبور کرنے سے روکنے کا پورا زور لگایا،، Bulls ڈھائی گھنٹے تک 96 ہزار کا بیریئر توڑنے کی کوشش کرتے رہے،، جیسے ہی مارکیٹ نے نئی حد عبور کی Bears نے دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا،،
ہنڈرڈ انڈیکس 861 پوائنٹس اضافے کے بعد 95 ہزار 856 پر بند ہوا،،83 کروڑ حصص کے سودے 30 ارب روپے میں طے پائے،، سرمایہ کاروں نے 99 ارب روپے کا بڑا منافع کمایا،،