پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قیدیوں کے تبادلوں کا معاہدہ طے پا گیا ہے،، پاکستان کے دورے پر آئے سعودی نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز الداؤد پاکستانی وزارت داخلہ پہنچے جہاں وزیر داخلہ محسن نقوی نے معزز مہمان کا استقبال کیا،،
ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ طے پا گیا ہے،، سعودی عرب میں قید 419 پاکستانیوں کی رہائی کے لئے جلد ہی قانونی عمل کو مکمل کیا جائے گا،،
محسن نقوی نے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر سعودی نائب وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کیا