ایک طرف احتجاج دوسری طرف مذاکرات کے لئے منتیں، عمران خان کی پارٹی رہنماؤں سے ایک اور طویل ملاقات

0

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی طرف سے 24 نومبر کو اسلام آباد میں بڑے احتجاج کے لئے پارٹی ورکرز پر دباؤ بڑھ رہا ہے،، دوسری طرف پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی بھی تگ و دو کر رہی ہے،،

علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ایک اور دو گھنٹے طویل ملاقات کی ہے،،

ملاقات کے بعد دونوں رہنما میڈیا سے بات چیت کئے بغیر روانہ ہو گئے،، واضح رہے عمران خان نے دونوں رہنماؤں کو صرف اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کی اجازت دی ہے،، ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے بات چیت کے لئے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا ہے

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.