(رابعہ رحمان)
زندگی کے مسائل و مصائب نظر نظر میں رہتے ہیں، لیکن ہر نظر وہ نگاہ نہیں رکھتی کہ جو اللہ کے کرم اور حکم سے کسی خاص شخص کو عطا ہوتی ہے، ہماری زندگیوں میں بہت سی ایسی ہستیاں ہیں اور تھیں جو اللہ کی مخلوق سے عملی روحانی محبت اور ایثار کا جذبہ رکھتی ہیں۔آپ سب ان بڑے بڑے ناموں سے واقف ہیں جو ہمارے سامنے ہیں۔ یہ سلسلہ اسلام کے ساتھ شروع ہوا جب اللہ کی پہچان نبی کا پیغام قران کی آیتیں ہمارے سامنے آئیں اس کے بعد حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ نے جو خدمت خلق کا عملی نمونہ پیش کیا وہ اپنی مثال آپ ہے اس کے بعد اللہ کی مخلوق سے محبت کرنے والوں اور ان کی خاطر اپنا مال خرچ کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا چلا گیا۔ ملک پاکستان میں لا تعداد ایسے افراد گھرانے اور این جی اوز ہیں جو کسی بھی نوعیت کی امداد کا سلسلہ جاری رکھتی ہیں کچھ لوگ منظر عام پر نہیں آتے اور پس پردہ اس نیک عمل میں خود کو مصروف رکھتے ہیں لیکن اب کچھ وقت ایسا ہے کہ بڑے پیمانے پر ہزاروں افراد کو امداد دینے کے لیے، ان کے گھر کا چولہا جلانے کے لیے، ان کے گھر کی غربت کے باعث دہلیز پہ بیٹھی بوڑھی ہو جانے والی بیٹیوں اور بہنوں کے گھر بسانے کے لیے، ہمیں کم وسائل کی ضرورت نہیں ہوتی کچھ لوگ ان وسائل کو بڑھانے کے لیے اپنے دوست احباب اپنے خاندان سے جمع کرتے اور اپنے مال سے بہت کچھ دان کرتے ہیں اور سنت کے مطابق، اپنے دین اسلام اور دین کے پرچار دین کے پیغام انسانیت کے اوپر عمل کرتے ہوئے بہت کچھ ایسا کرتے ہیں اور کرنا چاہتے ہیں کہ جس کی خاطر وہ دن رات ایک کر دیتے ہیں وہ اپنے ساتھ اپنے ساتھیوں کو جمع کر کے منصوبہ بندی کرتے ہیں کہیں غربت میں ڈوبے ہوئے فاقہ زدہ لوگوں کو دن رات تازہ کھانا دینے کے لیے ایک نظام بناتے ہیں پھر کہیں پہ انکھوں کے علاج کے لیے ڈاکٹرز بلا کر ان کے ساتھ مکمل معاملات کرنے کے بعد افراد کے لیے جن کی نظر کا مسئلہ ہوتا ہے اور وہ اپنا علاج نہیں کروا سکتے فری آئی کیمپ لگاتے ہیں اور بنا کسی سفارش کے بنا کسی کو پروٹوکول دیتے ہوئے وہ سب کا ایک جیسا علاج کرتے ہیں ایک جیسا کھانا مہیا کرتے ہیں ایک جیسی عزت دیتے ہیں جس کرسی پہ ایک غریب اور فقیر بیٹھتا ہے اسی پہ ایک افسر بھی بیٹھتا ہے اگر دریاں بچھتی ہیں تو سب کے لیے بچھتی ہیں،سٹیج پر کسی کو نہیں بٹھایا جاتا، یہ نظام وہ نظام ہے جس کا ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے درس دیا عملی طور پہ اور اسی پیغام کو اسی نظام کو خلفائے راشدین سے لے کر آج اس لمحے تک وہ مسلم وہ مومن جو اللہ کو ماننے کے ساتھ ساتھ اللہ کی بھی مانتا ہے جو قران کے پیغام کو نہ صرف پڑھتا ہے بلکہ اپنے کردار کا حصہ بنا کے زندگی گذارتا ہے۔اج ایسے ہی ایک شخص اور اس کے ٹرسٹ کے بارے میں بات کروں گی جو کہ سیلاب ہو طوفان ہو کہیں عمارت زمیں بوس ہو کہیں پانی کی قلت ہو کہیں خوراک کی قلت ہو کہیں کوئی موذی مرض طاقت پکڑ لے وہاں پر ہمیں جو عملہ اپنے تمام خلوص اور محبت کے ساتھ نظر اتا ہے وہ ہے المصطفی ٹرسٹ کا عملہ وہ ہے عبدالرزاق ساجد کی نظریے اور جذبے کو لے کر آگے بڑھنے والا عملہ جس میں ان کا بانی عبدالرزاق ساجد اور تمام عملے کے لوگ ایک طرح سے شامل نظر اتے ہیں با عمل لوگ اپنے کردار اپنے افکار سے پہچانے جاتے ہیں اور پوری دنیا میں ان کا کام خود بولتا ہے اور یہ دبستان انسانیت ہمیں اپنے تمام رنگ خوشبو سائے ہوا اور محبت کے احساس میں لپیٹ لیتا ہے حال ہی میں المصطفیٰ کے زیر اہتمام گورنر ہاؤس لاہور میں 25 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی پروقار اور خوشیوں بھری تقریب کا شاندار انعقاد کیا گیا گورنر ہاؤس کے کشادہ لان میں میلے کا سماں تھا ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے ہمارے اپنے ہی خاندان میں شادیاں ہیں چیئرمین المصطفیٰ عبدالرزاق ساجد اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی خصوصی شرکت تھی ان کی سرپرستی میں الحمداللہ۔ خوشیوں، دعاؤں اور محبتوں سے سجی اس تقریب میں 25 جوڑوں نے نئے سفرِ زندگی کا آغاز کیا۔ المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے ہر جوڑے کو مکمل گھریلو سامان، فرنیچر، بستر، واشنگ مشین، پنکھا، استری، برتن، سلائی مشین، کپڑے اور دیگر ضروریاتِ زندگی پر مشتمل جہیز فراہم کیا گیا، تاکہ یہ نئے گھرانے عزت و وقار کے ساتھ اپنی زندگی کا آغاز کر سکیں۔ ہر جوڑے کے تیس تیس باراتی بھی تقریب کا حصہ بنے۔ جن کے لئے معیاری کھانے کا اہتمام کیا گیا تھا۔ ہر میز پہ ویٹر کھانا لگا رہے تھے۔ لان میں ایک گہما گہمی تھی دلہنیں تیار ہو کے آئیں تھیں ان کے چہرے پہ خوشیوں کی چمک اور انکے والدین کی آنکھوں میں محبت اور شکرانے کے آنسوؤں نے دعاؤں کی صورت اختیار کر لی تھی۔ نواز کھرل کی نظامت نے سب کو محظوظ کیا نصرت بھی اس ٹرسٹ کا ایک ستون ہیں جو عورت ہونے کے باوجود اپنا گھر بار چھوڑ کے اللہ کی مخلوق کی خدمت پہ نکل پڑتی ہیں۔اپنے خاندانی معاملات اور ذمے داریوں پہ اللہ کی ضرورت مند مخلوق کی خدمت کا راستہ اپنانا آسان نہیں ہوتا اس میں گھر والوں کو بھی اعزاز دیا جاتا ہے ان کے حصے میں بھی نیکیاں لکھی جاتی ہیں۔
تقریب میں اہم سماجی، کاروباری، سرکاری، صحافتی، دینی، سیاسی شخصیات نے بھرپور شرکت کی سب کا نام لینا ممکن نہیں اس لئے راقمہ کسی کا بھی نام نہیں لکھے گی لیکن ان تمام شخصیات نے جو شہر سے آئے شہر کے باہر سے آئیے دوسرے ممالک سے آئے کسی بھی جماعت و طبقے سے تعلق رکھتے تھے ہمارے لئے قابل احترام تھے ہمیشہ یونہی چراغ سے چراغ جلتا ہے تو روشنیاں گھر گھر تک پہنچتی ہیں۔

