سعودی عرب، ایران اور چین کے اعلیٰ حکام کا اہم اجلاس ریاض میں ہوا،، سعودی عرب اور ایران کے تعلقات اور بیجنگ معاہدے کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا،،
سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ انجینئر ولید الخراجی، چین کے نائب وزیر خارجہ ڈینگ لی اور ایران کے نائب وزیر خارجہ ڈاکٹر مجید تخت نے اپنے اپنے ملک کی نمائندگی کی،،
اجلاس میں اسرائیل کی غزہ اور لبنان میں جارحیت کو روکنے کا مطالبہ کیا گیا،،
واضح رہے مارچ 2023 میں چین نے مشرق وسطیٰ کے دو بڑے حریفوں سعودی عرب اور ایران کو تعلقات معمول پر لانے کے لئے بیجنگ معاہدہ کیا تھا،،
اجلاس میں سعودی عرب اور ایران نے بیجنگ معاہدے کی پیشرفت اور دنوں ملکوں کے تعلقات پر تفصیلی بات چیت کی،، سعودی عرب اور ایران میں اعلیٰ سطح کے رابطوں اور سفارتی تعلقات کی بحالی پر چین نے اطمینان کا اظہار کیا،،