پاکستانی روپے پر دباؤ بڑھتا جا رہا ہے،، کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قیمت دو ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی،، انٹربینک میں ڈالر دو ماہ بعد 278 روپے سے تجاوز کر گیا،،
اسٹیٹ بینک کے مطابق 13 ستمبر کو انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت 278 روپے تھی،، 20 نومبر کو روپے کی قیمت میں 9 پیسے کمی آئی،، انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 4 پیسے پر بند ہوا،،
ادھر اوپن مارکیٹ میں بھی کئی روز بعد امریکی ڈالر 279 روپے کا ہو گیا،، آج مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 11 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا