غیر ملکی سرمایہ کاروں کی چار ماہ میں 92 کروڑ ڈالر کی پورٹ فولیو انویسٹمنٹ

گورنمنٹ سیکیورٹیز اور اسٹاک مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاری،، اسٹیٹ بینک نے یکم جولائی سے 8 نومبر تک فارن انویسٹمنٹ کے اعداد و شمار جاری کر دیئے،،

چار ماہ آٹھ دن میں 92 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری آئی،، فارن انویسٹرز نے 71 کروڑ 76 لاکھ ڈالر کے ٹریژری بلز خریدے،،،

18 کروڑ 45 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آئی،، فارن انویسٹرز نے ایک کروڑ 95 لاکھ ڈالر کے پاکستان سرمایہ کاری بانڈز خریدے،،،

اس مدت میں 73 کروڑ 78 لاکھ ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کا انخلا ہوا،،اسٹیٹ بینک کے مطابق اسٹاک مارکیٹ سے 32 کروڑ ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری نکل گئی،، فارن انویسٹرز نے41 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کے ٹریژری بلز فروخت کئے،،

نیٹ فارن انویسٹمنٹ کا حجم 18 کروڑ 41 لاکھ ڈالر رہا،،

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے