Close Menu
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

پاکستان اور قطر کی امریکا ایران کشیدگی کم کرنے کے لیے نئی تجاویز دی ہیں، عباس عراقچی

نومبر 27, 2026

شیخ حسینہ کے تحفظ کا معاملہ، پینٹاگون کے سابق افسر مائیکل روبن کا بنگلادیشی حکومت کو پیغام

نومبر 27, 2026

نوجوان نسل ملک کا روشن مستقبل اور قومی سلامتی کی مضبوط بنیاد ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبہ وطالبات کے ساتھ خصوصی نشست

نومبر 27, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
جمعہ, نومبر 27
Facebook X (Twitter) Instagram
English
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Vision PointVision Point
Home»پاکستان»اسلام آباد ہائیکورٹ کا 24 نومبر کا احتجاج روکنے کا حکم جاری کرنے کا عندیہ
پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ کا 24 نومبر کا احتجاج روکنے کا حکم جاری کرنے کا عندیہ

EditorBy Editorنومبر 21, 2024Updated:نومبر 21, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

اسلام آباد ہائی کورٹ میں تاجر یونین کی طرف سے پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے احتجاج کو روکنے کی درخواست کی سماعت ہوئی،، چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی،،

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پہلے والے حکم کو دیکھ کر آرڈر پاس کر دوں گا،، عدالت کے حکم پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور سیکریٹری داخلہ بھی پیش ہوئے،،

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ پہلے بھی اسلام آباد کے احتجاج سے متعلق اسی نوعیت کی ایک درخواست آئی تھی، عام شہری کا کیا قصور ہے؟ اس صورتحال سے کیسے نمٹا جائے؟

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں عموماً وزیروں کو طلب نہیں کرتا لیکن صورتحال ہی کچھ ایسی ہے، ایک صوبے کے وزیر اعلیٰ اس احتجاج کی سرپرستی کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر محسن نقوی نے مؤقف اپنایا کہ 24 نومبر کو بیلاروس کا ایک وفد آرہا ہے، ہر دوسرے دن ہمیں کینٹنر لگانے پڑتے ہیں، میں تفصیلات دوں گا کہ ہم نے کنٹینر کے کرایوں کی مد میں کتنی رقم ادا کرنی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم احتجاج سے نہیں روکتے لیکن اپنے علاقوں میں کریں، مزید کہا کہ 24 نومبر کو بیلا روس کا 65 رکنی وفد آ رہا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے دلائل جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میں ذاتی طور پر کینٹنر کے حق میں نہیں ہوں، پچھلی بار ہمارا ایک بندہ شہید ہوگیا۔

وکیل درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ ایک صوبے کے وزیراعلیٰ اسلام آباد پر لشکر کشی کرتے ہیں، جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ جو صورتحال ہے، وزیرِداخلہ صاحب کے لیے بھی بڑی مشکل صورتحال ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے استفسار کیا کہ کیا حل ہے کہ اسلام آباد کو کنٹینرز سے بند نہ کیا جائے اور کوئی اور حل ہو، جس پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ یہ صورتحال ہو گی تو ہمارے ملک کا برا امیج جائے گا، کچھ دیر پہلے 38 لوگ شہید ہو گئے ہیں، ادھر فوکس کریں یا ادھر کریں۔

محسن نقوی نے مؤقف اپنایا کہ ہم نے ایف سی کسی ایک طرف دینی ہے فیصلہ کرنا ہے کہ کس کو دیں، جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے استفسار کیا کہ یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ پی ٹی آئی کو انگیج کر لیں؟

وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ تاریخیں وہ رکھی جاتی ہیں، جب باہر سے کوئی وفد پاکستان آ رہا ہوتا ہے، یہ کیا طریقہ ہے کہ احتجاج کے لیے اسلام آباد آ جائیں۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے محسن نقوی سے مکالمہ کیا کہ آپ ہی یہاں اہم شخصیت ہیں، آپ نے ہی فیصلہ کرنا ہے کہ کیا کرنا ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ میں آپ سے مکمل اتفاق کرتا ہوں، ہم نے ریڈ زون کا تحفظ کرنا ہے، پتا نہیں کہا جا رہا ہے کہ یہ جہاد ہے اور قبضہ کرنا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ گزشتہ احتجاج کے دوران 300 افغانی گرفتار کیے، اللہ نہ کرے کہ اس طرح کی صورتحال میں کوئی بڑا ناخوشگوار واقعہ ہو جائے۔

ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد نے استدعا کی کہ اگر عدالت پی ٹی آئی کو بھی نوٹس جاری کرکے بلا لے، جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ پہلے والے حکم کو بھی دیکھ کر میں آرڈر پاس کر دوں گا۔

بعد ازاں، اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ جناح سپر مارکیٹ ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے صدر اسد عزیز نے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    نوجوان نسل ملک کا روشن مستقبل اور قومی سلامتی کی مضبوط بنیاد ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبہ وطالبات کے ساتھ خصوصی نشست

    نومبر 27, 2026

    معروف امریکی ماڈل بیلا حدید بیماریوں میں مبتلاہوگئیں

    نومبر 27, 2026

    مولانا فضل الرحمان کی جماعت کے لوگ بھی انہیں سمجھا رہے ہیں لیکن وہ تصادم چاہتے ہیں۔۔عطاء اللہ تارڑ

    نومبر 27, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    اجتماعی شادیاں

    نومبر 27, 2026

    چھوٹے صوبے،عوام کی آواز

    نومبر 27, 2026

    محمود غزنوی سے مصدق ملک تک

    نومبر 26, 2026

    نئی سیاسی لیگ؟

    نومبر 26, 2026

    کور کمانڈر کی دعا

    نومبر 25, 2026

    مینارِ پاکستان سے اٹھنے والی صدا

    نومبر 24, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.