عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پیر کے روز کاروبار کے دوران امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 4 فیصد سے زیادہ گر کر 79.95 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
اسی طرح عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کا اہم پیمانہ برینٹ خام تیل 4.1 فیصد کمی کے بعد 88.75 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہوتا رہا۔
قیمتوں میں کمی کی بنیادی وجہ سرمایہ کاروں کی جانب سے عالمی منڈی میں تیل کی رسد بڑھنے اور ضرورت سے زیادہ ذخائر جمع ہونے کے خدشات قرار دیئے جارہے ہیں۔
یاد رہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگی کشیدگی برقرار ہے اور خطے میں تیل کی ترسیل کو لاحق خطرات بھی بدستور موجود ہیں۔

