ترکیہ میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے فضائیہ کے پانچ اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ ترک وزارتِ دفاع نے حادثے اور جانی نقصان کی تصدیق کردی ہے۔
ترک وزارتِ دفاع کے مطابق AS-532 فوجی ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز پر تھا۔ یہ ہیلی کاپٹر اسکی شہر سے پرواز کے بعد حادثے کا شکار ہوا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ اس کے بعد اہلکاروں نے ہیلی کاپٹر کا ملبہ تلاش کیا۔ تاہم حادثے میں سوار پانچوں اہلکار جانبر نہ ہوسکے۔
ترک وزارتِ دفاع نے پانچ اہلکاروں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ دوسری جانب حکام نے حادثے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

