امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگی کارروائیوں کے لیے جنوری کے آخر تک فنڈنگ موجود ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر ڈیموکریٹس نے کانگریس میں جنگ روکنے کی کوشش کی تو امریکہ کی فوجی کامیابی ناکامی میں بدل سکتی ہے۔
امریکی نیوز ویب سائٹ نیویارک پوسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ انہیں یقین نہیں کہ ڈیموکریٹس سیاسی طور پر ایسا قدم اٹھائیں گے۔ ان کے مطابق جنگ روکنے سے وہ کامیابی ضائع ہوسکتی ہے جس کا امریکہ دعویٰ کر رہا ہے۔
ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ ایران کی بحریہ، فضائیہ اور فضائی دفاعی نظام تباہ ہوچکے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران کی قیادت کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
امریکی صدر کے مطابق امریکہ جب چاہے ایران کے خلاف جنگ ختم کرسکتا ہے۔ تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ کانگریس میں ڈیموکریٹس کی مخالفت سے جنگی کارروائیاں جاری رکھنے میں مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں۔
ٹرمپ کے بیان کے مطابق ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں کے لیے موجودہ فنڈنگ جنوری کے آخر تک دستیاب ہے۔ دوسری جانب ڈیموکریٹس جنوری میں کانگریس کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد جنگی اخراجات روکنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔
اسی خدشے کے پیش نظر ٹرمپ نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ کانگریس میں سیاسی مخالفت کے باعث جنگ کا نتیجہ تبدیل ہو۔ ان کا مؤقف ہے کہ امریکہ ایران کے خلاف اپنی کارروائی کسی بھی وقت ختم کرسکتا ہے۔

