محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے سرکاری اور نجی سکولوں کے باہر قائم غیر معیاری فوڈ سٹالز کو فوری ہٹانے کا حکم جاری کر دیا ہے، جبکہ سکولوں کے قریب غباروں میں گیس بھرنے والی ریڑھیوں کے خلاف بھی کارروائی کی ہدایت دی گئی ہے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق گیس سلنڈر اور آتش گیر مواد لے جانے والی ریڑھیاں بھی فوری ہٹائی جائیں گی۔ پنجاب بھر کے تمام سرکاری و نجی سکولوں کے اطراف جامع سروے کرنے، مضر صحت کھانے فروخت کرنے والوں اور تجاوزات کے خلاف فوری کارروائی کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

