لاہور میں ڈولفن سکواڈ نے اشتہاری ملزمان، عدالتی مفروران اور جرائم میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے دوران 44 ملزمان کو گرفتار کر لیاہے۔
ترجمان ڈولفن سکواڈ کے مطابق گرفتار ملزمان میں 11 اشتہاری، 24 ریکارڈ یافتہ، 7 عادی مجرمان اور 2 عدالتی مفرور شامل ہیں۔ ملزمان مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔
ایس پی ڈولفن بلال احمد کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف سنگین جرائم کے متعدد مقدمات درج ہیں۔ تمام ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ایس پی ڈولفن کا کہنا ہے کہ شہر میں امن و امان کے قیام اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کے لیے ڈولفن سکواڈ ہمہ وقت الرٹ ہے، جبکہ اشتہاری ملزمان، عادی مجرمان اور عدالتی مفروران کے خلاف خصوصی ٹارگٹڈ آپریشن جاری رہے گا۔

