پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز ایک نیا ریکارڈ بن گیا،، ایک ارب 25 کروڑ حصص کی خرید و فروخت کے لئے انویسٹرز نے 45 ارب 50 کروڑ روپے خرچ کئے،،
کاروباری مالیت 16 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،، 2008 میں ریگولر مارکیٹ میں اتنی بڑی سرمایہ کاری کی گئی تھی،،
واضح رہے کہ 31 مئی 2017 کو بھی ٹریڈڈ ویلیو نے 45 ارب روپے کا ہندسہ عبور کیا تھا لیکن اس دن پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایم ایس سی آئی (Morgan Stanley Capital Index) کو متعارف کرایا گیا تھا،، پاکستان میں یہ انڈیکس غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے لانچ کیا گیا ہے،، فارن انویسٹرز اس انڈیکس میں شامل کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرتے ہیں