ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل شریف چودھری کی جامعہ سندھ، مہران یونیورسٹی، لیاقت یونیورسٹی اور شہید اللہ بخش یونیورسٹی کے طلباء و اساتذہ سے خصوصی نشست۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلباء و اساتذہ سے خصوصی خطاب میں
قومی یکجہتی، ملکی سلامتی اور دشمن کے پروپیگنڈے کے خلاف شعور اجاگر کرنے پر زوردیا۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کی نوجوان نسل ملک کا روشن مستقبل اور قومی سلامتی کی مضبوط بنیاد ہے۔
جامعات کے طلباء و اساتذہ نےقومی یکجہتی اور ملکی استحکام کے لیے مثبت کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ تعلیمی اداروں میں قومی شعور اور حب الوطنی کے فروغ پر زور، نوجوان نسل پاکستان کی ترقی و سلامتی میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔
انہوں نے کہاکہ نوجوان نسل، افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ، دشمن کے مذموم عزائم ناکام بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔

