کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ گذشتہ میں ہفتے سے جاری تیزی کا تسلسل برقرار رہا،، ہنڈرڈ انڈیکس میں 281 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،، کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 98 ہزار 80 پوائنٹس پر بند ہوا،،
ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ 99 ہزار 317 پوائنٹس کی بلندی پر پہنچی تاہم منافع کے لئے فروخت کے دباؤ کے باعث انڈیکس میں کمی کا سلسلہ شروع ہوا،،
کاروباری حجم میں 48 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی،، گذشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز جمعہ کو کاروباری حجم ایک ارب 25 کروڑ شیئرز تک پہنچ گیا تھا،، آج 64 کروڑ حصص کا لین دین ہوا،،
کاروباری سودے 25 ارب 62 کروڑ روپے میں طے پائے،، سرمایہ کاروں نے 15 ارب روپے منافع کمایا،، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 12 ہزار 533 ارب روپے پر بند ہوئی