اسرائیل کی جنگی کابینہ نے حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی کی منظوری دے دی ہے،، عرب میڈیا کے مطابق بدھ سے جنگ بندی پر عمل درآمد شروع ہو جائے گا،،
وزیراعظم نیتن یاہو نے عوام سے خطاب میں کہا ہے کہ جنگ بندی پر پوری شدت کے سااتھ عمل درآمد کیا جائے گا،، تاہم ان کا کہنا تھا کہ اگر حزب اللہ نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تو اس کا سخت جواب دیا جائے گا،،
نیتن یاہو نے کہا امریکہ کے ساتھ مشاورت کے بعد جنگ بندی کا معاہدہ کیا گیا ہے،، انہوں نے کہا کہ جنگ بندی تین اہم وجوہات کی بنا کی گئی ہے،،
پہلا یہ کہ اسرائیل ایران پر اپنی توجہ مرکوز کرنا چاہتا ہے
دوسرا اسرائیل کو اتحادیوں کی طرف سے اسلحہ کی فراہمی میں کمی کر دی گئی ہے
تیسرا یہ کہ اسرائیلی فوجی ایک سال سے حالت جنگ میں ہیں جس کی وجہ سے انہیں آرام کی اشد ضرورت ہے