ڈیرہ غازی خان میں پولیس چوکی پر خوارجی دہشت گرد حملہ ناکام بنا دیا گیا

0

پنجاب پولیس نے خوارجی دہشتگردوں کے عزائم خاک میں ملا دیئے، حملہ آور دہشتگرد پسپا ہو کر فرار ہو گئے،،


ڈیرہ غازی خان کی چوکی حضرت خالید بن ولید پر خوارجی دہشت گردوں نے رات دیر گئے اچانک حملہ کیا،، 25 سے 30 خوارجی دہشت گرد چیک پوسٹ پر چاروں طرف سے حملہ آور ہوئے،،،
تھرمل امیج کیمروں کی مدد سے خوارجی دہشت گردوں کی نشاندہی کی گئی،،، دہشتگردوں نے راکٹ، ہینڈ گرنیڈ اور دیگر بھاری اسلحہ کا استعمال کیا،،،
پولیس کے جانبازوں نے بروقت مشین اور مارٹر گنز سے فائرنگ کرکے فوری جوابی کارروائی کی،،، پولیس، ایلیٹ فورس، رینجرز اور سی ٹی ڈی نے نے مل کر خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کیا
پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی نے خوارجی دہشت گردوں کو پسپائی پر مجبور کر دیا،،، موثر جوابی کارروائی کے نتیجہ میں دہشتگرد بھاری جانی نقصان اٹھا کر فرار ہو گئے
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی دہشت گردوں کا حملہ پسپا کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش،،، چوکی پر تعینات تمام اہلکاروں کو گیلنٹری میڈلز، تعریفی اسناد، کیش انعامات دینے کا اعلان بھی کیا،، ،،

ڈی پی او سید علی نے کہا کہ اس سے قبل خوارجی دہشتگردوں کے پانچ حملے ناکام بنا چکی ہے، دہشتگردوں کو کسی بھی صورت پنجاب میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا،،،

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.