پاکستان کے دورے پر آئے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاسینکو نے پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی،،
ملاقات میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا گیا،، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بیلاروس کے صدر اور آرمی چیف کی ملاقات وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوئی، ملاقات میں الیگزینڈر لوکاشنکو اور جنرل عاصم منیر نے باہمی دلچسپی کے امور، مستقبل میں دفاعی تعاون اور علاقائی سلامتی سے متعلق مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے عالمی و علاقائی امور میں بیلاروس کے کردار کو سراہتے ہوئے دو طرفہ تعاون اور تعلقات کو مزید مضبوط اور فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔


