کئی روز کی مسلسل جدوجہد کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے بالآخر ایک لاکھ کا تاریخی سنگ میل عبور کر ہی لیا،،
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مارکیٹ میں 813 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ کی حد عبور کرتے ہوئے ایک لاکھ 83 پوائنٹس پر بند ہوا،، کاروباری سیشن کے دوران انڈیکس ایک لاکھ 540 کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کرتا رہا،،
سرمایہ کاروں نے ایک ارب 16 کروڑ حصص کی تجارت میں 139 ارب روپے کا بڑا منافع کمایا،، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 12 ہزار 716 ارب روپے کی نئی بلند ترین سطح سے تجاوز کر گئی،،