وزیراعظم شہباز شریف نے 4 مارچ 2024 کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھایا تھا،، 4 مارچ کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ 65 ہزار 325 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہی تھی،،
8 ماہ 24 دن کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے ہنڈرڈ انڈیکس میں 34 ہزار 755 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،،
مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں اس مدت کے دوران 3 ہزار 314 ارب روپے کا اضافہ ہوا،، 4 مارچ 2024 کو مارکیٹ کیپٹلائزیشن 9 ہزار 402 ارب روپے پر تھی،، 28 نومبر کو مارکیٹ 12 ہزار 716 ارب روپے سے تجاوز کر گئی،،