پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے اپنا استعفیٰ واپس لے لیا ہے،، سیکریٹری جنرل نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی طرح پہلا یوٹرن لیا ہے،، عمران خان نے اپنی سیاسی زندگی میں اب تک کئی یوٹرن لے چکے ہیں،،
اسلام آباد میں 24 نومبر کے احتجاج کی ناکامی کا ذمہ دار مرکزی قیادت کو ٹھہرایا گیا تھا جس پر دلبرداشتہ ہو کر سلمان اکرم راجہ نے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا،، تاہم اب پارٹی نے احتجاج کی ناکامی کا ملبہ مرکزی قیادت پر نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد سلمان اکرم راجہ نے بھی استعفیٰ واپس لینے کا اعلان کر دیا