حلب :مشرقِ وسطیٰ کے ملک شام میں باغیوں نے ملک کے گنجان آباد شہر حلب کے بیشتر علاقوں پر قبضہ کر لیا ہے جب کہ لڑائی کے دوران شامی فوج کے متعدد اہلکار مارے گئے ہیں۔
شامی فوج نے ہفتے کو ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ ملک کے شمال مغربی علاقے میں باغیوں کے حملے میں درجنوں فوجی ہلاک ہوئے ہیں جب کہ باغی حلب شہر میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
شامی فوج کا یہ عوامی سطح پر پہلا اعترافی بیان ہے جس کے مطابق شدت پسند تنظیم ‘حیات تحریر الشام’ کی قیادت میں باغی حکومت کے زیرِ قبضہ شہر حلف میں داخل ہوئے ہیں۔
باغیوں نے رواں ہفتے حیران کن طور پر اپنی کارروائیوں کا آغاز کیا تھا اور وہ حکومت کے زیرِ کنٹرول قصبوں کا کنٹرول سنبھالتے ہوئے حلب کے مرکزی علاقوں تک پہنچے ہیں۔