Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
- پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان میوزک نائٹ کیلے بنگلہ دیش پہنچ گئے
- غزہ سے دل ہلا دینے والے مناظر،گلیوں میں بے گوروکفن لاشیں جانور نوچنے لگے،ویڈیو دیکھیں
- نیویارک میں خاتون کو زندہ جلا دیا گیا،ملزم گرفتار
- اسٹاک مارکیٹ میں تاریخ کا دوسرا بڑا اضافہ
- اسرائیل کا الجولانی کو دوٹوک پیغام: شام سے انخلاء کا کوئی منصوبہ نہیں ہے
- ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای نے پراکسی الزامات کی تردید کردی
- نیدرلینڈزحکومت کا سخت ترین سیاسی پناہ قوانین کا اعلان
- یورپی یونین نےفوجی عدالت کے فیصلوں پر تحفظات کا اظہار کردیا
Author: Editor
پاکستان کی سینئر اداکارہ جویریہ عباسی جنہوں نے حال ہی میں اپنے نکاح کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، انہوں نے اب اپنے نکاح کی تفصیلات مداحوں سے شیئر کی ہیں۔ اداکارہ نے منگل کی شب انسٹاگرام پر اپنے دوسرے نکاح کی تصویریں اور ویڈیوز پوسٹ کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں، جویریہ نے اس خاص موقع پر گلابی اور گولڈن رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا جس میں وہ انتہائی دلکش دکھائی دے رہی تھیں۔ اب ایک مختصر سا انٹرویو کلپ سوشل میڈیا پر سامنے آیا ہے جس میں ان سے…
بھارت میں ریاست کرناٹکا کے ہائیکورٹ جج نے ایک سماعت کے دوران مسلم اکثریتی علاقے کو پاکستان کہہ دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹکا ہائیکورٹ میں مالک مکان اور کرائے دار کے درمیان تنازع کے ایک کیس کی سماعت جاری تھی کہ اس دوران جج وداویساچار سری شنندا نے ریمارکس دیتے ہوئے بنگلورو شہر میں مسلم اکثریتی علاقے کو پاکستان کہہ دیا۔ ہائیکورٹ کے جج کے ریمارکس پر سوشل میڈیا میں ان پر تنقید شروع ہوئی جس کے بعد بھارتی سپریم کورٹ نے معاملے کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے جج کے ریمارکس پر برہمی کا اظہار کیا اور اس سے متعلق…
لبنان دھماکوں میں استعمال ہونے والے ہزاروں پیجرز بنانے والوں کی بین الاقوامی تلاش کا سلسلہ تائیوان اور ہنگری سے ہوتا ہوا اب بلغاریہ اور ناروے تک پھیل گیا ہے۔ برطانوی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ تاحال یہ سوال معمہ بنا ہوا ہے کہ لبنان میں دھماکوں کیلئے استعمال ہونے والے پیجرز میں بارودی مواد کس نے اور کہاں شامل کیا تاہم ایسے اشارے ضرور مل رہے ہیں کہ ممکنہ طور یہ کام ہنگری، تائیوان یا پھر بلغاریہ میں کیا گیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق پیجرز معاملے سے جڑے سوالوں کے ممکنہ جواب کی تلاش میں مختلف مفروضے زیر گردش…
جرمن چانسلر اولاف شولز کے وسطی ایشیا کے تین روزہ دورے کے دوران، وسطی ایشیائی رہنماؤں نے جرمنی کے ساتھ معاشی اور تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں 17 ستمبر 2024 کو ہونے والی اس ملاقات میں قازقستان، ازبکستان، ترکمانستان، کرغزستان اور تاجکستان کے سربراہان نے شرکت کی۔ ان رہنماؤں نے واضح پیغام دیا کہ وسطی ایشیائی ریاستیں جرمنی اور یورپی یونین کو توانائی فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں، لیکن اس کے بدلے میں انہیں صرف مالی معاوضے کی بجائے صنعت کاری اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں سرمایہ کاری…
ازبکستان-ایران بزنس فورم تاشقند میں منعقد ہوا، جس میں دونوں ممالک کے 200 سے زائد کاروباری نمائندوں نے شرکت کی۔ یہ تقریب ازبکستان کی وزارت خارجہ نے ایرانی چیمبر آف کامرس کے تعاون سے منعقد کی، جس کا مقصد تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینا تھا۔ اس موقع پر صنعت، زراعت، تعمیرات، ٹیکسٹائل، طب اور لاجسٹکس سمیت اہم شعبوں پر بات چیت کی گئی۔ ازبکستان کے چیمبر آف کامرس کے چیئرمین، دیورون وکھوبوف، اور آئی سی سی آئی ایم اے کے صدر، سماد حسن زادے، نے بڑھتی ہوئی شراکت داری پر زور دیا، اور بتایا کہ 2023 میں…
پاکستان کے دورے پر آنے والے آئی سی سی کے وفد میں آئی سی سی کی سینئر منیجر ایونٹس سارہ ایڈگر ، ایونٹ منیجر و چیمپئنز ٹرافی ایونٹ لیڈ عون محمد زیدی، جنرل منیجر کرکٹ وسیم خان، سکیورٹی منیجر ڈیوڈ مسکر اور براڈ کاسٹ کنسلٹنٹ منصور منج شامل ہیں۔ دورہ پاکستان کے دوران آئی سی سی وفد نےچیمپئنز ٹرافی 2025 کا جائزہ لینے کے لیے اسلام آباد میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کی جس میں چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سکیورٹی کے انتظامات پر بھی بات…
قومی ٹیم کے سینئیر فاسٹ باؤلر محمد عباس نے ایک مرتبہ پھر قومی ٹیم میں واپسی کی آس لگا لی۔ ال ہی میں ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے محمد عباس نے کہا ہے کہ میری پہلی ترجیح پاکستان ہے، میں سلیکشن کمیٹی کی طرف سے موقع دیئے جانے کا منتظر ہوں، چیمپئنز ون ڈے کپ کیلئے مجھ سے کوچز یا سلیکشن کمیٹی میں سے کسی نے کوئی رابطہ نہیں کیا البتہ سیالکوٹ ریجن کے ٹرینر کی کال آئی تھی کہ 3 ستمبر تک آ کر فٹنس ٹیسٹ دیں، پاس ہونے کی صورت میں 150 پلیئرز میں شامل کر لیا…
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے نااہلی اور بدنظمی پر الیکشن کمیشن کے 3 افسران کو 120 دن کے لیے معطل کر دیا۔ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ، ڈائریکٹر ایڈمن الیکشن کمیشن سندھ اظہرحسین ٹنواری کو نااہلی اور بدنظمی پر معطل کیاگیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن افسر کراچی خدا بخش کو بھی معطل کر دیا گیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ تینوں افسران انکوائری مکمل ہونے اور اگلے احکامات تک کراچی میں رہیں گے جبکہ جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر علی اصغر سیال کو قائم مقام الیکشن کمشنر سندھ تعینات کر دیا…
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے نئی پارٹی پوزیشن جاری کر دی ہے جس کے مطابق پی ٹی آئی کے 80 اراکین کو سنی اتحاد کونسل کا رکن ظاہر کیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں ن لیگ، پیپلز پارٹی، جے یو آئی سے واپس لی جانے والی نشستوں کا پارٹی پوزیشن میں ذکر کیا گیا ہے، نئی پارٹی پوزیشن 18 ستمبر کو جاری کی گئی ہیں۔ اعلامیے کے مطابق حکومتی بینچز پر قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن 110 اور پیپلز پارٹی کی 69 نشستیں ہیں جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے 22، ق لیگ کے…