Author: Editor

لاہور — وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کے حقوق کا دفاع کرنا ہماری ذمہ داری ہے اور ہم یہ مقدمہ بھرپور انداز میں لڑیں گے۔ انہوں نے سندھ کے وزیر شرجیل میمن کا مناظرے کا چیلنج قبول کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب نے ہمیشہ "بڑے بھائی” کا کردار ادا کیا، لیکن پنجاب کے مشکل وقت میں سیاست کی گئی جو افسوسناک ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب نے ہمیشہ دیگر صوبوں کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ "قدرتی آفت کسی بھی صوبے میں آئے، پنجاب نے ہمیشہ بڑے بھائی…

Read More

پاکستان نے سنوکر کے میدان بھارت کو شکست دیتے ہوئے بڑی کامیابی سمیٹ لی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے عرفان داد ایشین ہی بال چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے، عرفان داد نے بھارت کے شہباز عادل خان کو 3-7 سے شکست دی، پاکستانی کیوئسٹ عرفان داد آج بھارت کے شیوم اروڑا سے کوارٹر فائنل کھیلیں گے۔

Read More

کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ٹماٹر کی قیمتوں نے عوام کے گھریلو بجٹ کو ہلا کر رکھ دیا ہے، 50 روپے فی کلو میں ملنے والا ٹماٹر اب 280 سے 300 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ چند روز قبل ٹماٹر 50 روپے فی کلو میں دستیاب تھا تاہم دو روز پہلے 250 روپے اور اب 300 روپے فی کلو تک جا پہنچا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے 250 روپے میں پانچ کلو ٹماٹر آجاتے تھے، اب مشکل سے ایک کلو ملتا…

Read More

فرانس میں جاری سیاسی بحران ختم نہ ہوسکا۔ نئے وزیراعظم سیبسٹین لیکورنو نے کابینہ کے اعلان کے چند گھنٹے بعد ہی عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ فرانسیسی صدر میکرون نے گزشتہ ماہ سیبسٹین لیکورنو کو وزیراعظم نامزد کیا تھا۔ گزشتہ روز نئی کابینہ کے ناموں کا اعلان کیا گیا جس میں زیادہ تر پرانے نام تھے۔ نئی کابینہ پر عوام کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا۔ جس کے بعد وزیراعظم نے تقرری کے چھبیس دن بعد استعفیٰ دے دیا۔

Read More

کوالالمپور:  وزیراعظم شہباز شریف اور ملائیشین وزیر اعظم انور ابراہیم کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے مابین تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف جو اس وقت ملائیشیاء کے سرکاری دورے پر ہیں، نے ملائیشیاء کے وزیر اعظم داتو سری انور ابراہیم سے وزیراعظم آفس (پردانا پترا) میں ملاقات کی، پردانا پترا آمد پر وزیر اعظم کا استقبال سرکاری استقبالیہ تقریب میں کیا گیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی جس کے بعد دونوں رہنماؤں نے وفود کی سطح پر ملاقات میں اپنے اپنے وفد کی قیادت کی۔…

Read More

حال ہی میں منگنی کی وجہ سے دنیا بھر کی توجہ حاصل کرنے والی امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی حالیہ ٹی وی انٹری نے مداحوں اور شوبز حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ مداحوں میں قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ ٹیلر نے سرجری کروالی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹیلر سوئفٹ نے حال ہی میں معروف برطانوی میزبان گراہم نورٹن کے شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی 12ویں اسٹوڈیو ایلبم کی تشہیر کے ساتھ ساتھ اپنی ممکنہ شادی کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔ تاہم شو میں ان کی موجودگی کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں نے ان…

Read More

کراچی: صدر مملکت آصف علی زرداری نے صوبائی حکومتوں میں کشیدگی پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور کراچی طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق صدر مملکت اور وزیر داخلہ کے درمیان گفتگو میں سندھ اور پنجاب حکومتوں کے درمیان حالیہ کشیدگی کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا، صدر آصف زرداری نے وزیر داخلہ کو فوری طور پر کراچی طلب کر لیا تاکہ صورتحال کا جائزہ لے کر تناؤ کم کرنے کے لیے اقدامات پر مشاورت کی جا سکے۔ ذرائع کے مطابق صدر زرداری نے وفاقی اور صوبائی سطح پر معاملات کو افہام و…

Read More

تل ابیب: اسرائیلی وزارت دفاع نے غزہ جنگ کے 2 سالوں میں ہونے والے فوجی جانی نقصان کےاعداد و شمار جاری کردیے۔ اسرائیلی وزارت دفاع کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک 1152 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں اور ہلاک فوجیوں میں سےتقریباً 42 فیصد کی عمریں 21 سال سے کم تھیں۔ اسرائیلی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ہلاک اسرائیلیوں کا تعلق فوج، پولیس، شن بیٹ ایجنسی اورکارپورلز سےہے۔ وزارت دفاع کے مطابق جنگ کے 2 سال میں 6500 سےزیادہ اسرائیلی خاندان سوگوارہوئے جب کہ اسرائیلی فوج کےخاندانوں میں 351 خواتین بیوا اور 885 بچے یتیم ہوئے۔ اسرائیلی…

Read More

بلوچستان کے ضلع خاران میں نامعلوم مسلح افراد کا جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ، قاضی اغوا، عمارت کو آگ لگا دی گئی۔ پولیس کےمطابق خااران میں نامعلوم مسلح افراد نےجوڈیشل کمپلیکس پرحملہ کر کےعمارت کو آگ لگا دی، پولیس کے مطابق مسلح افراد نے کارروائی کےدوران ڈیوٹی پرموجود قاضی جان محمد کو اغوا کر لیا اورفرار ہو گئے۔ جس کے بعد سیکیورٹی فورسز اورپولیس نے علاقے کوگھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کیا اور کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ بجھا دی ،…

Read More

کوہاٹ کے ٹرائبل سب ڈویژن درہ آدم خیل میں چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ ایف سی حوالدار زخمی ہوگیا ۔ شہید کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ دہشت گردوں نے فجر سے قبل اندھیرے میں تور چھپری پوسٹ پر اچانک حملہ کیا ۔ پولیس کے مطابق حملے کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل حضرت عمر شہید ہوگئے جبکہ فرنٹیئر کانسٹیبلری کا حوالدار بہادر خان زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ واقعے کے فوراً بعد زخمی اور شہید اہلکار کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا…

Read More