Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
- وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا مستعفی ہونےکا اعلان
- کسی بھی نئے “نارمل” کا سامنا نئے اور سخت ردعمل سے کیا جائے گا: کور کمانڈر کانفرنس
- ن، ش، م سیسہ پلائی دیوارکی طرح متحد، چھوٹے شہروں کی ترقی ترجیح ہے: مریم نواز
- سمجھ نہیں آرہا پی ٹی آئی کے دوست آئینی ترمیم سے پیچھے کیوں ہٹ گئے؟ فضل الرحمان
- افواہیں پارٹی تقسیم کرنے کی سازش، علی امین گنڈا پور ہی ہمارے وزیراعلیٰ ہیں: بیرسٹر گوہر
- پاک فوج کا اورکزئی میں آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 19دہشتگرد ہلاک، لیفٹیننٹ کرنل و میجر سمیت 11 جوان شہید
- الیکشن کمیشن کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دسمبر میں کروانے کا فیصلہ
- آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Author: Editor
عالمی مارکیٹ کے زیراثر مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا۔ جیولرز کے مطابق 8 ہزار 4000 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 25 ہزار 178 روپے پر پہنچ گئی جبکہ گرام سونا 7202 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 64 ہزار 521 روپے کا ہوگیا۔ قبل ازیں انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4 ہزار ڈالر فی اونس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ امریکی معیشت اور جیوپولیٹیکل غیریقینی صورتحال کے باعث انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پرجا پہنچی۔ ٹریڈنگ کے دوران فی اونس…
پنجاب میں محفوظ بسنت کی مشروط اور محدود اجازت کے حوالے سے تجاویز پر غور کیا گیا۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کی زیر صدارت محفوظ بسنت کے حوالے سے اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں محفوظ بسنت کی مشروط اور محدود اجازت کے حوالے سے تجاویز پرغور کیا گیا ۔ جشن بہاراں کے دوران مخصوص دنوں کیلئے بعض علاقوں میں محفوظ بسنت کے امکانات زیر بحث لائے گئے ۔ اجلاس میں پتنگ بازی پر ممانعت کے قانون میں مجوزہ ترامیم پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس کے شرکا نے تجویز دی کہ جشن بہاراں کے دوران ثقافتی سرگرمی…
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز ایشیز سیریز کے پرتھ ٹیسٹ سے باہر ہوگئے۔ اسمتھ آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق کمر کی تکلیف میں مبتلا پیٹ کمنز کے حال ہی میں اسکینز کرائے گئے ہیں جس کی رپورٹس حوصلہ افزا نہیں ہیں۔ آسٹریلوی میڈیا کا بتانا ہےکہ پیٹ کمنز کے ایشیز سیریز سے مکمل طور پر بھی باہر ہونے کا خدشہ ہے۔ خیال رہے کہ پیٹ کمنز نے پہلے ٹیسٹ سے قبل مکمل فٹ ہونے کے لیے امید کا اظہار کیا تھا مگر اب ان کی غیر موجودگی میں پرتھ ٹیسٹ میں اسٹیو اسمتھ…
الیکشن کمیشن نے این اے 18 ہری پور کی خالی نشست پر ضمنی انتخابات کا اعلان کردیا۔ نشست عمرایوب کو 9 مئی مقدمات میں سزا ہونے کے باعث نااہلی پرسیٹ خالی ہوئی تھی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 18 میں 23 نومبر کو پولنگ ہوگی، کاغذات نامزدگی15 تا 17اکتوبرتک جمع کروائے جاسکتے ہیں عبوری فہرست 18 اکتوبرکوجاری ہوگی۔ 22 اکتوبر تک کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ این اے 18 میں کاغذات کی جانچ پڑتال کے خلاف اپیل 27 اکتوبر تک دائر کی جاسکے گی، 3 نومبر تک اپیلوں پر سماعت مکمل کرلی جائے گی۔ اپیلوں کے بعد…
چینی کی مسابقتی قیمتوں کے معاملے میں شوگر ملز کو سپریم کورٹ سے ریلیف مل گیا۔ سپریم کورٹ نے ٹربیونل کا کمپیٹیشن کمیشن کو دوبارہ سماعت کا اختیار دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے کیس دوبارہ ٹربیونل مسابقتی کمیشن کو بھیج دیا۔ جسٹس شکیل احمد اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل بینچ نےفیصلہ سنایا۔ عدالت نے قرار دیا کہ آئین کا آرٹیکل 10 اے منصفانہ ٹرائل کا حق دیتا ہے۔
کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے اسٹیل انڈسٹری میں کارٹلائزیشن کے خلاف بڑا فیصلہ سنا دیا،کمیشن نے دو بڑی کمپنیوں عائشہ اسٹیل ملز اور انٹرنیشنل اسٹیلز لمیٹڈکو قیمتوں کے گٹھ جوڑ میں ملوث قرار دیتے ہوئے مجموعی طور پر ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ کمپٹیشن کمیشن کے مطابق ان دونوں کمپنیوں نے تین سال کے دوران خام اسٹیل کی قیمتوں میں غیرمعمولی، اوسطاً 111 فیصد اضافہ کیا، جس کے نتیجے میں فی ٹن قیمت میں ایک لاکھ 46 ہزار روپے کا ریکارڈ اضافہ ہوا۔ اس اقدام سے صارفین پر بھاری مالی بوجھ پڑا۔ عائشہ اسٹیل…
اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر کھیلنے کیلیے افغانستان فٹبال ٹیم کی پاکستان آمد کا معاملہ حل ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ کے نوٹس لینے کے بعد افغانستان فٹبال ٹیم کے زیادہ تر کھلاڑیوں کے ویزے جاری ہوگئے۔ افغانستان اسکواڈ میں شامل 23 کھلاڑیوں میں سے 15 کو ویزے جاری ہوگئے ہیں۔ باقی کھلاڑیوں کو آج ویزے جاری ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکواڈ کے علاوہ 10 آفیشلز کو بھی ویزے جاری کیے جاچکے ہیں۔ دو اضافی آفیشلز کو بھی جلد ویزہ جاری ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چند…
اسلام آباد: بھارتی میڈیا نے ایک بار پھر اپنی روایتی پاکستان مخالف مہم شروع کر دی ہے۔ جعفر ایکسپریس حادثے کو لے کر بھارت کے گودی میڈیا نے منفی اور جھوٹے پروپیگنڈے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، جس کا مقصد اپنے ملک میں بڑھتے ہوئے فسادات اور بدامنی سے توجہ ہٹانا ہے۔ ذرائع کے مطابق، جعفر ایکسپریس کی کچھ بوگیاں ٹریک پر دھماکے کے باعث پٹری سے اتر گئیں، جس کے نتیجے میں چند افراد معمولی زخمی ہوئے۔ تاہم بھارتی میڈیا نے اس واقعے کو پاکستان کی ناکامی کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی اور اسے ایک…
اسلام آباد: صوبہ سندھ اور پنجاب کے درمیان سیاسی کشیدگی ختم کرنے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی کے سینیئر رہنماؤں کو طلب کر لیا۔ وزیراعظم اور پارٹی کے سینیئر رہنماؤں کے درمیان پنجاب اور سندھ کی سیاسی کشدگی پر بات چیت ہوگی۔ اس کے ساتھ، وزیراعظم کو قومی اسمبلی اجلاس کے دوران ہونے والے پیپلز پارٹی کے واک آوٹ سے متعلق بھی آگاہ کیا جائے گا۔ مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما پیپلز پارٹی کے تحفظات سے آگاہ کریں گے۔ گزشتہ روز، صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی جس میں دونوں صوبوں کے درمیان…
اسلام آباد: تاریخی دفاعی معاہدے کے بعد پاکستان سعودی عرب کو افرادی قوت کی برآمدات میں دوگنا اضافہ کرنےکا منصوبہ رکھتا ہے۔ عرب نیوز میں شائع رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں پاکستانی افرادی قوت کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث پاکستانی حکام اس معاملے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 2020 سے لےکر 2024 کے درمیان پاکستان سے تقریباً 18 لاکھ افراد روزگار کے لیے سعودی عرب گئے جو کہ 2015 سے 2019 کے درمیان سعودیہ جانے والی افرادی قوت سے 21 فیصد زیادہ ہیں۔ خیال رہے کہ پاکستان میں آنے والی ترسیلات…