Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
- پاکستان نے افغان ٹرک ڈرائیوروں کے لیے ایک سالہ ملٹی پل انٹری ویزہ پالیسی متعارف کرا دی
- یورپ-ایران جنیوا مذاکرات بغیر پیش رفت ختم، سفارت کاری جاری رکھنے پر اتفاق
- یورپی یونین کے خفیہ جائزے میں اسرائیل کی غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بے نقاب
- ٹرمپ کا انٹیلی جنس چیف تلسی گبارڈ سے اختلاف، ایران کے جوہری پروگرام پر رپورٹ مسترد کردی
- ایران کا اسرائیلی شہر بئرالسبع پر حملہ
- ایران پر اسرائیلی حملے بلاجواز اور غیر قانونی ہیں:پاکستان
- ایٹمی خطرہ ختم ہونے تک ایران پر حملے نہیں روکیں گے:اسرائیل
- صدر ٹرمپ چاہیں تو جنگ بندی کروا سکتے ہیں:ایران
Author: Editor
واشنگٹن : اسرائیل کی جانب سے جنگ شروع کیے جانے کے بعد ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی اور امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو ویٹکوف کے درمیان کئی مرتبہ ٹیلی فون پر براہ راست رابطہ ہوا۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق تین سفارت کاروں نے بتایا کہ امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو ویٹکوف اور ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کے درمیان کئی مرتبہ رابطہ ہوا تاکہ بحران کا سفارتی حل نکالا جائے۔ سفارت کاروں نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ عباس عراقچی نے کہا کہ تہران اس وقت تک مذاکرات کی میز پر واپس نہیں آئے گا جب تک…
نئی دہلی :فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی صدر کی تاریخی ملاقات اور پاک امریکا بڑھتے تعلقات کے بعد بھارت اور پی ٹی آئی کے یوٹیوبرز نے ایک بار پھر جھوٹ کی فیکٹری کھول کر پروپیگنڈا شروع کردیا ہے۔ بھارت کی جانب سے ریاستی سرپرستی میں چلنے والی جعلی خبروں کی فیکٹریاں ایک بار پھر سرگرم ہو گئی ہیں تاکہ عالمی سطح پر "معرکۂ حق” میں ہونے والی بدترین سفارتی و سیاسی شکست کو جھوٹے بیانیے سے چھپایا جا سکے۔ بین الاقوامی سطح پر حالیہ دنوں میں پاکستان اور امریکا کے درمیان تاریخی پیش رفت نے بھارت کو شدید خفت سے…
نیویارک : ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری فضائی جنگ کے تناظر میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ایک ہنگامی اور اہم اجلاس آج ہوگا جس میں خطے کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ جرمنی، فرانس اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ آج جنیوا میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کریں گے تاکہ جوہری پروگرام سے متعلق مذاکرات کو دوبارہ بحال کیا جا سکے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے بھی اپنی شرکت کی باقاعدہ تصدیق کر دی ہے۔ امریکی حکام کے مطابق واشنگٹن نے بھی یورپی وزرائے خارجہ اور ایرانی ہم منصب کے درمیان ممکنہ ملاقات…
واشنگٹن : یورپی مؤقف اور ٹرمپ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات نے امریکی پالیسی سازوں کو گہرے غور و فکر پر مجبور کر دیا، ٹرمپ کا ایران پر حملہ مؤخر کرنے کا فیصلہ یورپی دباؤ اور پاکستانی آرمی چیف سے ملاقات کا نتیجہ ہے۔ نجی ٹی وی نے غیر ملکی خبر ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ یورپی ممالک، خصوصاً فرانس کی جانب سے اسرائیل ایران کشیدگی کو سفارتی طریقے سے حل کرنے پر زور دیا گیا ہے جس کی وجہ سے اس دباؤ نے واشنگٹن میں پالیسی سازوں کو ایران کے خلاف ممکنہ اقدامات پر دو، تین بار سوچنے پر…
واشنگٹن : وائٹ ہاؤس نے بتایا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ دو ہفتوں میں اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری تنازع میں براہ راست کارروائی کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے پریس بریفنگ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے پیغام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ مستقبل قریب میں ایران سے مذاکرات کے امکانات کے حقائق کی بنیاد پر کارروائی کے حوالے سے دو ہفتوں کے اندر میں اپنا فیصلہ کروں گا۔ ترجمان نے بتایا کہ ٹرمپ چاہتے ہیں کہ ایران کے ساتھ سفارتی حل نکالا جائے لیکن ان کی اولین ترجیح یقینی بنانا ہے…
ایران کے ساتھ جنگ کے پہلے دو روز میں اسرائیل کی جنگی لاگت ڈیڑھ ارب ڈالر تھی۔۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران پر حملوں اور ایران کے اسرائیل پر حملوں سے اب جنگی لاگت اربوں ڈالر پر پہنچ گئی ہے۔۔ رہائشی عمارتوں، عسکری تنصیبات اور انفرااسٹرکچر کی تباہی نیتن یاہو حکومت کیلئے دردِسر بن گئی ہے۔۔ 2024 میں غزہ کے ساتھ جنگی لاگت 67 ارب ڈالر سے زائد تھی۔۔ ایران کے ساتھ جنگ طویل ہونے سے آئندہ سات ہفتوں میں 70ارب ڈالر خرچ ہو سکتے ہیں۔۔ 2023 میں اسرائیل کا دفاعی بجٹ 17ارب ڈالر تھا۔۔ 2024 میں دفاعی بجٹ 28…
اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کے نیوکلیئر مراکز پر حملے کےلئے امریکہ کے گرین سگنل کا انتظار نہیں کیا جائے گا۔ سرکاری ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ ایران کی تمام ایٹمی صلاحیتوں پر حملہ کریں گے۔ تاہم انہوں نے حملوں کی ٹائم لائن دینے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایران کے کسی بھی نیوکلیئر تنصیبات پر حملے کےلئے اب امریکی گرین سگنل کا انتظار نہیں کرے گا۔۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل از خود تمام حملوں کا انتظام کرے گا تاہم انہوں نے کہا کہ حالیہ…
صدر ٹرمپ نے ایران پر فوجی کارروائی کا فیصلہ دو ہفتوں کےلئے موخر کر دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیوٹ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ایران کے ساتھ امریکی حکام مسلسل رابطے میں ہیں۔ ایران نے سفارتی بات چیت پر آمادگی ظاہر کی ہے۔۔ صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ دو ہفتوں میں ایران پر فوجی کارروائی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔۔ کیرولائن لیوٹ نے کہا ایران کو کسی صورت ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ امریکہ کی نیشنل سیکیورٹی کونسل مسلسل صدر ٹرمپ کو بریفنگ دے رہی ہے
صدر مملکت آصف علی زرداری نے نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔۔سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے صدر پاکستان کا استقبال کیا صدر مملکت کو پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔۔صدر آصف علی زرداری نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی نیول چیف نے صدر مملکت کو میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا۔۔ صدر آصف علی زرداری کو پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں اور "معرکہ حق” میں کامیابیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی صدر نے "معرکہ حق” کے دوران پاک بحریہ کے بھرپور ردعمل اور غیر متزلزل عزم کو سراہا۔۔ صدر…
ایران نے اسرائیل پر میزائل حملے شروع کر دیئے۔ ایران نے اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے آپریشن ’ وعدہ صادق سوم ’ کے تحت حملوں کی 15 ویں لہر کا آغاز کردیا ہے۔ تہران ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایران نے اسرائیل کی بلااشتعال جارحیت کے جواب میں اپنی کارروائی کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے میزائل اور ڈورون حملوں کے 15 ویں مرحلے کا آغاز کردیا ہے۔ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی نے تازہ ترین کشیدگی کے دوران حائفہ اور تل ابیب میں قابض علاقوں کے فوجی مقامات اور عسکری صنعت سے وابستہ تنصیبات پر مربوط…