Author: Editor

اسلام آباد میں نیب دفتر میں آج اس وقت غیر معمولی پیش رفت سامنے آئی جب ملک ریاض کی ضبط شدہ جائیداد کی نیلامی میں ایڈووکیٹ محمد مصور عباسی نے سب سے بڑی بولی دے کر میدان مار لیا۔ نیب کے ذرائع کے مطابق نیلامی کا عمل مکمل طور پر شفاف اور قانونی تقاضوں کے مطابق منعقد کیا گیا، جس میں ملک بھر سے متعدد سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ تاہم، سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایڈووکیٹ محمد مصور عباسی نے سب سے زیادہ پیشکش کی اور نیلامی جیت لی۔ یہ نیلامی اس لیے بھی اہمیت کی…

Read More

کوالالمپور — کمبوڈیا اور تھائی لینڈ نے آسیان کے فوجی مبصرین کو متنازعہ سرحدی علاقوں میں تعینات کرنے پر اتفاق کیا ہے تاکہ ایک دہائی سے زائد عرصے کے مہلک ترین سرحدی تنازعے کے بعد نافذ کی جانے والی جنگ بندی کی نگرانی کی جا سکے۔ یہ اہم پیشرفت گزشتہ ماہ کے آخر میں پانچ روزہ سرحد پار تصادم کے بعد ہوئی، جس میں کم از کم 43 افراد ہلاک اور 3 لاکھ سے زائد شہری بے گھر ہوئے تھے۔ ان جھڑپوں نے خطے میں انسانی بحران اور علاقائی سلامتی کے خطرات کو جنم دیا تھا۔ یہ معاہدہ کوالالمپور میں…

Read More

اسلام آباد – پاکستان کی وفاقی حکومت نے 24 ریاستی ملکیتی اداروں کو تین مراحل میں نجکاری کے عمل سے گزارنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے، جس کا مقصد معیشت کو مستحکم کرنا، مالی بوجھ کم کرنا اور عوامی شعبے کی کارکردگی میں بہتری لانا ہے۔ وفاقی وزیر برائے نجکاری عبدالعلیم خان نے قومی اسمبلی میں تفصیلات پیش کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے اس طویل مدتی منصوبے کو تین مرحلوں میں تقسیم کیا ہے، جن میں نجکاری کی مدت اور اہداف واضح طور پر بیان کیے گئے ہیں۔ پہلے مرحلے میں جن اہم اداروں کی نجکاری کی جائے…

Read More

واشنگٹن — سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے ایک حیران کن سفارتی اقدام میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور یوکرائنی صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ یہ تجویز ایک نادر سہ طرفہ سربراہی اجلاس کی صورت اختیار کر سکتی ہے، جس کا مقصد جنگ بندی اور مستقبل کے امن فریم ورک کی راہ ہموار کرنا ہے۔ ٹرمپ کے قریبی اتحادی اسٹیو وٹ کوف نے حال ہی میں ماسکو کا دورہ کیا، جہاں ان کی اعلیٰ روسی حکام سے گفتگو کو فریقین نے "انتہائی نتیجہ خیز” اور "تعمیری” قرار…

Read More

اکرا: گھانا میں ایک فضائی حادثے میں 8 افراد ہلاک ہو گئے جن میں وزیر دفاع اور وزیر ماحولیات بھی شامل ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہیلی کاپٹر نے دارالحکومت اکرا سے جنوبی شہر اوبواسی (Obuasi) کے لیے پرواز بھری تھی جو ایک اہم کان کنی کا مرکز ہے۔ دورانِ پرواز ہیلی کاپٹر کا کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہوگیا جس پر فوری طور پر سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔ یہ حادثہ ملک کے جنوبی اشانتی (Ashanti) ریجن میں پیش آیا تھا۔ جہاں ہیلی کاپٹر کے ملبے سے اُٹھتا ہوا دھواں دور سے دیکھا جا سکتا ہے۔ تاحال حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا تاہم موسمی…

Read More

مستونگ : بلوچستان کے ضلع مستونگ میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے تین جوان شہید جبکہ 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 5 اور 6 اگست کی درمیانی شب، بھارتی پراکسی گروپ "فتنہ الہندستان” سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں نے مستونگ ضلع میں سیکیورٹی فورسز کی ایک گاڑی کو دیسی ساختہ بارودی سرنگ (IED) سے نشانہ بنایا۔ حملے کے نتیجے میں پاک فوج کے تین بہادر سپوت مادرِ وطن پر قربان ہوئے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں میجر…

Read More

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقتصادی، تجارتی اور عالمی سیاسی معاملات پر اہم بیانات دیے ہیں، صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ مائیکروچپس اور سیمی کنڈکٹرز پر 100 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا تاکہ امریکی معیشت کو تقویت دی جا سکے۔ وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ بھارتی حکومت کو روس سے تیل خریدنے کی قیمت چکانی ہوگی اگر بھارت نے روسی تیل کی خریداری بند نہ کی تو اس پر مزید تجارتی پابندیاں اور ٹیرف نافذ کیے جائیں گے۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ روس…

Read More

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے نا اہل ارکان کی فہرست موصول ہونے کے بعد کارروائی کا آغاز کر دیا۔۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے ارکان کے ریکارڈ اور فہرست کو اپڈیٹ کیا جا رہا ہے۔۔ نا اہل ہونے والوں کو قومی اسمبلی ارکان کی فہرست سے خارج کرنے کے بعد نئی فہرست اور پارٹی پوزیشن جلد جاری کی جائے گی۔۔قومی اسمبلی کی ویب سائٹ کو بھی نئے ریکارڈ کے مطابق اپڈیٹ کردیا جائے گا۔۔ واضح رہے کہ مختلف عدالتوں سے سانحہ 9 مئی میں 10 سال کی سزا پانے والے پی ٹی آئی کے نو…

Read More

ملک میں کمپنیوں کی رجسٹریشن کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا۔۔ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے جولائی میں 4 ہزار 65 کمپنیوں کی ریکارڈ رجسٹریشن کے ساتھ ایک تاریخی سنگِ میل حاصل کیا، یہ اب تک کی سب سے زیادہ ماہانہ کمپنیوں کی رجسٹریشن ہے۔ کمیشن کے اعلامیے کے مطابق مئی 2025 میں 3 ہزار 609 کمپنیوں کی رجسٹریشن کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔۔رجسٹر ہونے والی 99.9 فیصد کمپنیوں کی رجسٹریشن ڈیجیٹل طریقے سے مکمل کی گئی، جس کے بعد پاکستان میں کل رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد 2 لاکھ 62 ہزار 309 ہو گئی…

Read More

پی ٹی آئی رکن شیخ وقاص کو 40 روزہ غیر حاضری پر قومی اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا۔۔ شیخ وقاص کی رکنیت کے خاتمہ کی تحریک 7 روز بعد ووٹنگ کے لیے قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔۔ قومی اسمبلی کے سیکریٹریٹ ذرائع کے مطابق شیخ وقاص کی رکنیت کے خاتمہ کے لئے ووٹنگ قومی اسمبلی کے رواں سیشن کے دوران ہی ہو گی۔۔اسپیکر قومی اسمبلی ایوان کو پہلے ہی شیخ وقاص کی بغیر درخواست کے مسلسل غیر حاضری سے آگاہ کر چکے ہیں۔۔ سیالکوٹ سے رکن قومی اسمبلی سیدہ نوشین افتخار نے…

Read More