Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
- وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کا خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین کیلئے ایک ماہ کی تنخواہیں عطیہ کرنے کا اعلان
- شمالی علاقہ جات میں بارشوں اور لینڈسلائیڈنگ سے معمولات زندگی مفلوج
- خیبرپختونخوا میں 392سمیت ملک بھر میں مون سون 660 افراد کی جان لے گیا
- مون سون کا نیا سپیل:آزاد کشمیر میں تعلیمی ادارے چار روز کیلئے بند
- خیبرپختونخوا میں مون سون کا ایک اور طاقتور سپیل،کلاؤڈ برسٹ سے مزید 8افراد جاں بحق
- دہشت گردوں کا سہولت کار یونیورسٹی لیکچرار گرفتار، کوئٹہ سے گرفتار عثمان قاضی نے جرم کا اعتراف کرلیا
- پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے نئے سنگ میل 148,000 کی حد بھی عبور کر لی
- TDCP کی شمالی علاقہ جات آنے والے سیاحوں کو احتیاطی ہدایات
Author: Editor
وزیر اعظم ہاؤس میں پاکستان اور ایران کے درمیان معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط اور دستاویز کے تبادلے کی تقریب منعقد ہوئی۔۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشیکیان بھی موجود تھے۔ دونوں ملکوں کے درمیان کل 13 معاہدوں اور ایم او یوز کی دستاویزات کا تبادلہ کیا گیا۔۔ سائینس و ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں علیحدہ علیحدہ معاہدوں پر دستخط ہوئے۔۔ پاکستان اور ایران کے درمیان سیاحت، ثقافت و ورثہ کے تبادلے کا معاہدہ بھی طے پا گیا۔۔ دونوں ممالک نے میٹرالوجی، موسمیاتی تبدیلیوں اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے…
نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے مون سون بارشوں سے ہونے والی اموات کی تفصیلات جاری کر دیں۔۔ اتھارٹی کے مطابق 26 جون سے جاری مون سون بارشوں سے 3 اگست تک 300 افراد جاں بحق ہوئے۔ اس دوران بارشوں اور سلاب سے 715 افراد زخمی بھی ہوئے۔ دو ماہ کی مون سون بارشوں سے 1676 مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ 428 مویشی بھی ہلاک ہوئے۔
انگلش بلے باز جوروٹ نے بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچ میں اپنی39 ویں سنچری مکمل کر لی۔۔ وہ ٹیسٹ میچ میں سب سے زیادہ سنچریز بنانے والوں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آ گئے۔۔ انہوں نے سری لنکا کے سنگاکارا کا ریکارڈ توڑ دیا۔ جو روٹ نہ صرف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والےکھلاڑی ہیں بلکہ وہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ٹنڈولکر کے بعد دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانےکا ریکارڈ رکھتے ہیں۔ انہوں نے 158 ٹیسٹ میچز میں 57.49 کی اوسط سے 13 ہزار 543 رنز بنائے ہیں جن میں 39 سنچریاں اور…
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پرشیکیان کی ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس۔۔ وزیراعظم نے کہا کہ پُرامن مقاصد کیلئے جوہری پروگرام پر پاکستان ایران کی حمایت کرتا ہے۔۔ایران کو پرامن مقاصد کے لیے جوہری قوت حاصل کرنے کا پورا حق حاصل ہے، پاکستان ایران کے حق کے لیے اس کے ساتھ کھڑا ہے، اسرائیل کی ایران پر جارحیت کا کوئی جواز نہیں تھا، ایرانی قیادت نےدلیرانہ اندازمیں دشمن کےخلاف مضبوط فیصلےکیے۔ مشترکہ پریس کانفرنس شہباز شریف نے کہاکہ ایران پاکستان کا برادر اور دوست ملک ہے، ایران پر اسرائیلی جارحیت کےخلاف پاکستان کےعوام نے…
جرگہ کے حکم پر لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل کرنے کے مقدمہ کی تفتیش میں اہم پیشرفت۔۔پولیس نے لڑکی کو قتل کرنے کےمزید اہم شواہد حاصل کرلیے۔۔ ولیس کی تفتیشی ٹیم نے قتل کے وقت پہنے گئے مقتولہ کے کپڑے برآمد کرلئے ہیں۔جبکہ مقدمہ کے موثر ٹرائل تفتیش کے لیے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکوٹر کی سربراہی میں چار رکنی لیگل ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔۔تھانہ پیرودہائی کے فوجی کالونی میں جرگے کے فیصلے پر غیرت کے نام پر شادی شدہ لڑکی کو قتل کرنے مقدمہ میں پولیس نے مقتولہ کے کپڑے گرفتار ملزمان کی نشان دہی پر…
پاکستان اور ایران نے تنازعات کو روکنے اور خطے میں امن و استحکام کیلئے سفارتی کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔۔ پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشیکیان نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔۔ ایوان صدر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں صدور نے دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔۔ صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا ایوانِ صدر میں پُرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔۔ ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ کیا…
مہنگی پیٹرولیم مصنوعات کے باعث ڈیزل اور پیٹرول کی فروخت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیز نے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔۔ پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 22 فیصد کمی آئی۔۔ جولائی میں پیٹرول کی فروخت میں 16 فیصد کم رہی۔۔ 6 لاکھ10 ہزار ٹن پیٹرول فروخت ہوا۔۔ ڈیزل کی سیلز 18 فیصد کم ہوکر 5 لاکھ10ہزار ٹن رہ گئی۔۔ فرنس آئل کی فروخت 88فیصد کمی کے بعد 2لاکھ ٹن رہی۔۔ جولائی میں پیٹرول 6.5فیصد جبکہ ڈیزل 9.4 فیصد مہنگا ہوا۔۔ ڈھائی روپے فی لٹر کاربن لیوی سے بھی پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہوئیں۔۔ سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنی…
ایک سال میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ میں 84 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔۔پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے سیمنٹ کی مقامی فروخت اور برآمدات تفصیلات جاری کر دیں۔۔ جولائی میں 10 لاکھ ٹن سیمنٹ برآمد کیا گیا۔۔ ایک سال پہلے سیمنٹ کا برآمدی حجم 5لاکھ47ہزار ٹن تھا۔۔ ماہانہ بنیادوں پر سیمنٹ کی ایکسپورٹ میں 17 فیصد اضافہ ہوا۔۔جون میں 8لاکھ65ہزار ٹن سیمنٹ برآمد کیا گیا تھا۔۔ جولائی میں سیمنٹ کی مقامی فروخت اور برآمدات 40 لاکھ ٹن رہی۔۔ سیمنٹ کی مقامی فروخت کا حجم 30 لاکھ ٹن رہا۔۔ ایسوسی ایشن کے مطابق ایک سال میں سیمنٹ کی مقامی فروخت میں…
ایران کے صدر صدر پزشکیان کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات۔۔ اسرائیل کے خلاف جنگ میں حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کی غیر متزلزل حمایت پر پاکستانی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔۔ مسعود پزشیکیان نے کہا کہ ایرانی قوم اس جذبے کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔۔ وزیر اعظم نے پاکستان اور ایران کے درمیان موجودہ وسیع البنیاد دو طرفہ تعاون بالخصوص تجارت، رابطہ کاری، ثقافت اور عوامی سطح پر تعلقات کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیراعظم نے پاک-ایران 22 ویں مشترکہ اقتصادی کمیشن کا اجلاس جلد بلانے کی تجویز دی…
وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر پاکستان کی جانب سے غزہ کے لیے مزید امدادی سامان روانہ کر دیا گیا۔۔۔ غزہ کے لیے 200 ٹن امدادی سامان دو خصوصی پروازوں کے ذریعے روانہ کر دی گئی۔۔ اسلام آباد انٹر نیشنل ائیر پور ٹ سے 100 ٹن امدادی سامان پر مشتمل 17ویں کھیپ بذریعہ خصوصی پرواز روانہ کی گئی۔۔ مزید 100 ٹن امدادی سامان چند دنوں میں روانہ کیا جائے گا۔ 17 ویں کھیپ میں 65 ٹن تیار کھانا، 20 ٹن بچو ں کے لیے خشک دودھ، 5 ٹن بسکٹ، اور 10 ٹن ادویات شامل ہیں۔ اب تک 17 امدادی…