Author: Editor

اسلام آباد: پاکستان میں 8 اکتوبر کو آنے والے تباہ کن زلزلےکو 20 برس بیت گئے۔ 8 اکتوبر 2005 کو 7.6 شدت کے زلزلے سے آزاد کشمیر اور ہزارہ ڈویژن سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی تھی اور زلزلے میں 80 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے، خوفناک زلزلے سے آبادیاں ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئیں اور ہنستے بستے شہر چند سیکنڈز میں اجڑگئے۔ مشکل کی گھڑی میں حکومت پاکستان، عوام اور دوست ممالک نے بروقت ریسکیو اور ریلیف آپریشن کرکے زلزلہ متاثرین کو دوبارہ زندگی کی جانب لوٹا نےمیں بھر پور…

Read More

اسرائیل نے غزہ کے لیے امداد لے جانے والے فریڈم فلوٹیلا پر حملہ کر کے 3 جہازوں پر قبضہ کر لیا۔  غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی بحریہ نے غزہ جانے والے فریڈم فلوٹیلا کولیشن کے امدادی جہازوں پر اس جگہ حملہ کیا جو اسرائیلی ناکہ بندی کے مقام سے 120 ناٹیکل میل دور ہے۔ سوشل میڈیا سائٹ ایکس پوسٹ میں فلوٹیلا منتظمین نے لکھا کہ غزہ سے تقریباً 120 ناٹیکل میل کے فاصلے پر اسرائیل نے ہمارے بحری قافلے  پر حملہ کیا اور فی الحال کم از کم 3 کشتیوں پر سوار ہو چکے ہیں جبکہ اسرائیلی حکام نے زیادہ…

Read More

لاہور: کاشتکاروں سے گندم کی فصل 3500 روپے فی من خریدنے کیلئے حکومت پنجاب اور پرائیویٹ سیکٹر میں معاہدہ ہوگیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت گندم سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں گندم کی کاشت کے حوالے سے محکمہ زراعت کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ آئندہ سال گندم کی خریداری کا جامع پلان تیار کر لیا گیا ہے، پنجاب میں گندم کی کمی نہیں، وافر ذخائر موجود ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ کاشتکار ہمارے بھائی ہیں، ساتھ نہیں چھوڑیں گے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار…

Read More

اسلام آباد: جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کی جانب سے عمران خان کی اسرائیل کے غزہ میں قتل عام پر خاموشی کو تنقید کا نشانہ بنانے پر تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے درمیان سوشل میڈیا پر ایک شدید آن لائن جنگ چھڑ گئی۔ حافظ نعیم نے کراچی میں غزہ مارچ کے دوران سوال اٹھایا تھا کہ عمران خان جو اڈیالہ جیل سے باقاعدگی سے بیان دیتے ہیں، انہوں نے اسرائیل کے مظالم پر خاموشی کیوں اختیار کر رکھی ہے؟ ان کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا۔ اس پر پی ٹی آئی کا…

Read More

غزہ جنگ کے آغاز سے اب تک امریکا نے اسرائیل کو کم از کم 21.7 ارب ڈالر کی عسکری امداد فراہم کی ہے۔ یہ انکشاف ایک نئی تحقیقی رپورٹ میں کیا گیا ہے جو 7 اکتوبر 2023 کے حملوں کی دوسری برسی پر جاری ہوئی۔ عرب نیوز کے مطابق، یہ رپورٹ براؤن یونیورسٹی کے واٹسن اسکول آف انٹرنیشنل اینڈ پبلک افیئرز کے کاسٹس آف وار پروجیکٹ نے تیار کی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا نے گزشتہ دو برسوں میں مشرق وسطیٰ میں سیکیورٹی امداد اور عسکری کارروائیوں پر تقریباً 10 ارب ڈالر اضافی خرچ کیے۔ رپورٹ کے…

Read More

پاکستانی سنیما کے مداحوں کےلیے انتظار کی گھڑیاں اختتام کو پہنچ گئی ہیں۔ سپر اسٹار ماہرہ خان اور فواد خان کی مشترکہ فلم ’نیلوفر‘ کی ریلیز کی تاریخ کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا ہے۔ مداحوں کی پسندیدہ جوڑی کی فلم 28 نومبر 2025 کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ یہ فلم نہ صرف ماہرہ خان اور فواد خان کو ایک بار پھر بڑی اسکرین پر اکٹھا دکھائے گی بلکہ اس میں مدیحہ امام، بہروز سبزواری، عتیقہ اوڈھو، سمیعہ ممتاز، نوید شہزاد، فیصل قریشی اور گوہر رشید جیسے نامور اداکار بھی اپنے اپنے کرداروں میں نظر…

Read More

واہ کینٹ میں پولیس کی کارروائی میں مطلوب ملزم اپنے ساتھیوں سمیت مارا گیا۔ پولیس ذرا ئع کے مطابق پشاور اور راولپنڈی پولیس کی جانب سے واہ کینٹ کی کوہستان کالونی میں  کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں مطلوب ملزم آدم سمیت 3 ساتھیوں سمیت مارا گیا جب کہ ایک ملزم نور رحمت کو زخمی حالت میں گرفتارکیا گیا۔ پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ ملزم آدم دہشتگردی، قتل اور بھتہ خوری کے 13 مقدمات میں مطلوب تھا، آدم دھمکی آمیز آڈیو اور ویڈیو پیغامات سوشل میڈیا پر وائرل کرتا تھا۔ پولیس کے مطابق آدم افغان شہری تھا تاہم…

Read More

آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم اپنا تیسرا میچ آج دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔ گرین شرٹس ٹورنامنٹ میں پہلی فتح کی تلاش میں سرگرداں ہیں، انہیں کینگرو ٹیم کو مات دینے کا مشکل ترین چیلنج درپیش ہے۔ کولمبو کی کنڈیشنز سے آگاہی پاکستان ٹیم کے لیے پلس پوائنٹ ثابت ہوسکتی ہے۔ گزشتہ روز پریکٹس سیشن کے دوران پلیئرز کی توجہ خامیاں دور کرنے پر مرکوز رہیں۔ دوسری جانب بہترین فارم کی حامل کینگرو سائیڈ کی نگاہیں قیمتی پوائنٹس پر مرکوز ہیں۔

Read More

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جاری دوسرے ششماہی اقتصادی جائزہ مذاکرات آج ختم ہونے کا امکان ہے۔ حکام وزارت خزانہ 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کا دوسرا جائزہ کامیابی سے مکمل ہونے کیلئے پر امید ہیں تاہم گورننس اینڈ کرپشن رپورٹ کے اجرا پر حکومت اور آئی ایم ایف میں اختلاف برقرار ہے۔ حکام وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ 25 ستمبر سے اب تک کی بات چیت تعمیری اور مثبت رہی، آئی ایم ایف مشن آج واپس روانہ ہوگا، ورچوئل بات چیت جاری رہے گی۔ آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری سے ای…

Read More

مصر میں جنگ بندی مذاکرات آج تیسرے روز بھی جاری رہیں گے ۔ بالواسطہ مذاکرات کے دوسرے دور میں حماس نے اسرائیل سے 6 اہم رہنماؤں کی رہائی اور مستقل جنگ بندی اورآخری یرغمالی کی رہائی سے پہلے غزہ سے مکمل اسرائیلی انخلا کی ضمانت کا مطالبہ کردیا۔ آج مذاکرات میں قطری وزیراعظم اور ترک انٹیلیجنس کے سربراہ شریک ہوں گے۔ امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف، ٹرمپ کے داماد اور مشیر جیئرڈ کشنیر  اور اسٹریٹجک امور کے وزیر رون ڈرمر بھی مصرپہنچ گئے۔ حماس کے سربراہ خلیل الحیہ نے مصری ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ ہم اپنی…

Read More