Author: Editor

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔۔ وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے گرمجوشی اور خوشگوار گفتگو کے دوران کی۔۔ وزیراعظم نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے صدر ٹرمپ کی جرات مندانہ قیادت کی تعریف کی اور سیکریٹری روبیو کی فعال سفارت کاری کو سراہا، جس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے اور دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان بڑی تباہی کو روکنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے…

Read More

ایران نے کہا ہے کہ اسرائیل نے پُرامن ایران پر حملہ کر کے جنگی جرم کا ارتکاب کیا ہے۔۔ ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے ایران پر بلا اشتعال حملہ کیا ہے جو انسانی حقوق کونسل کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے، اسرائیل کی دہشت گردانہ کارروائیوں میں اب تک سیکڑوں ایرانی شہید ہوچکے ہیں، ا سرائیل نے ہماری جوہری تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا۔ ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ 10 کروڑ کی آبادی والا ایران ایک ایسے نظام کی طرف سے جارحیت کا…

Read More

ایران اسرائیل جنگ کا ساتواں روز۔۔۔ ایران نے وعدہ صادق سوم میں اسرائیل پر 17 واں حملہ کر دیا۔۔ ایران نے اسرائیلی جارحیت کے جواب میں کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل پر ایک بار پھر میزائل داغ دیے ہیں، حملوں میں حیفہ اور تل ابیب کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اسرائیلی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) کے مطابق ملک بھر میں ہنگامی الرٹس جاری کر دیے گئے ہیں، اور شہریوں کو فوراً پناہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسرائیلی میڈیا کےمطابق حیفا پر ایران کے میزائل حملے میں 16 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔…

Read More

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کا آخری روز ۔۔۔۔ ایران اور اسرائیل کے ایک دوسرے پر حملوں میں تیزی کے باعث سرمایہ کار سائیڈ لائن پر رہے ۔۔۔ ڈے ٹریڈرز کو مارکیٹ سے پیسہ کمانے کا موقع مل گیا۔۔ دوسرے سیشن میں مارکیٹ کو 800 پوائنٹس اوپر لے جا کر فروخت کا دباؤ بڑھا دیا۔۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں 20 پوائنٹس کا معمولی اضافہ ہوا ۔۔۔۔ 42 کروڑ 16 لاکھ حصص کی تجارت میں ٹریڈرز نے 13 ارب روپے منافع کما لیا ۔۔۔ کاروباری سودے 15 ارب 65 کروڑ روپے میں طے پائے۔۔۔

Read More

کوالالمپور : انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ)کے نیشنز ہاکی کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان فرانس کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔ ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں جاری ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے فرانس کو سیمی فائنل میں پینالٹی شوٹ آؤٹس پر شکست سے دوچار کیا۔ مقررہ وقت میں پاکستان اور فرانس کا میچ 3-3 سے برابر رہا، ابتدائی 2 کوارٹرز میں پاکستان کو 2-0 کے خسارے کا سامنا تھا، جس نے تیسرے کوارٹر میں کم بیک کرتے ہوئے 3 گول اسکور کیے۔ ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل کوریا اور نیوزی لینڈ کے…

Read More

تل ابیب : اسرائیلی سائنسدانوں نے ایران کے میزائل حملے میں اسرائیل کے بڑے تحقیقی مرکز وائز مین انسٹی ٹیوٹ کو پہنچنے والے نقصان کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی میزائل حملے نے ان کی تحقیق کو کئی سال پیچھے دھکیل دیا ہے۔ خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق یہ بیان وائزمین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کے سائنس دانوں کی جانب سے دیا گیا، جہاں اتوار 15 جون کو ایرانی میزائل حملے میں 2 عمارتوں کو براہ راست نشانہ بنایا گیا اور کئی تحقیقی لیبارٹریاں تباہ ہو گئیں۔ ادارے کے نائب صدر برائے ترقی و ابلاغ…

Read More

تل ابیب : ایران نے اسرائیل پر ایک مرتبہ پھر میزائل حملہ کردیا، بیرشیبہ میں میزائل گرنے سے شدید نقصان ہوا ہے، کئی گاڑیوں میں آگ لگ گئی اور 7 افراد زخمی ہوگئے جبکہ اسرائیلی فوج نے میزائل روکنے میں ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے انٹرسیپٹر میں ممکنہ خرابی کو اسکی وجہ قرار دے دیا۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایران نے جمعے کی صبح ایک مرتبہ پھر اسرائیل کے شہر بیرشیبہ پر میزائل حملہ کیا جس کے نتیجے میں مائیکرو سافٹ آفس کے قریب بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی جبکہ ریلوے اسٹیشن کو عارضی طور پر بند کردیا…

Read More

واشنگٹن : آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان نے محفوظ اور پرامن دنیا کی خاطر بھاری جانی و مالی قربانیاں دی ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکا کے سرکاری دورے کے دوران چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے واشنگٹن ڈی سی میں سینئر اسکالرز، تجزیہ کاروں، پالیسی ماہرین اور بین الاقوامی میڈیا کے نمائندہ اداروں کے ساتھ تفصیلی اور بے لاگ تبادلہ خیال کیا۔ امریکا کے ممتاز تھنک ٹینکس اور اسٹریٹجک امور کے اداروں کے نمائندوں کے ساتھ اس ملاقات نے پاکستان کے…

Read More

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ’ہم نے ہمیشہ امن و امان کی کوشش کی ہے لیکن موجودہ حالات میں مسلط کردہ جنگ کے خاتمے کا واحد راستہ دشمن کی جارحیت کو ’غیر مشروط طور پر روکنا‘ ہے۔ سماجی رابطی کی سائٹ ایکس پر انھوں نے لکھا کہ امن کے لیے ضروری ہے کہ ’صیہونی دہشت گردوں کی مہم جوئی کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کی یقینی ضمانت فراہم کی جائے۔‘ انھوں نے خبردار کیا کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو ’بصورت دیگر دشمن کے خلاف ہمارا ردعمل زیادہ سخت اور افسوسناک ہوگا۔‘…

Read More

کراچی : ٹیلی ویژن کی سینئر اداکارہ اور خالدہ ریاست کی بڑی بہن عائشہ خان انتقال کر گئیں۔ مرحومہ کی دوست تہمینہ خالد کے مطابق عائشہ خان کا 5 روز قبل کراچی میں انتقال ہوا ہے۔ تہمینہ خالد نے بتایا کہ انتقال کے وقت اداکارہ عائشہ خان کی عمر 77 برس تھی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ عائشہ خان نے کئی کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ عائشہ خان کے مشہور ڈراموں میں افشاں، عروسہ، فیملی 93 اور مہندی شامل ہیں۔

Read More