Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
- اسحاق ڈار سے نیشنل سٹیزن پارٹی کے وفد کی ملاقات، پاکستان اور بنگلہ دیش کے نوجوانوں کے درمیان روابط بڑھانے پر زور
- بھارت: صنعتکار انیل امبانی اور ان کی کمپنی ریلائنس کمیونیکیشنز کیخلاف فراڈ کا مقدمہ درج
- محمد رضوان کے مستقبل کا فیصلہ سلیکشن کمیٹی کرے گی، بھارت سے اب برابری کی سطح پر بات ہوگی: محسن نقوی
- مودی کا "آتم نربھرتا” خواب چکنا چور، بھارتی بحریہ کی فضائی طاقت کا مستقبل مشکوک
- تیل کے گرتے ذخائر، توانائی بحران سے بچنے کے لیے نئی تلاش وقت کی اہم ضرورت
- کراچی میں را کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا، 6 ملزم گرفتار
- باجوڑ آپریشن، فتنتہ الخوارج کا ایک اور عوام مخالف پروپیگنڈا بے نقاب
- عمران خان کی بہن کے بیٹوں شیر شاہ اور شاہ ریز خان کی گرفتاری، 9 مئی کے مفرور ملزمان کےگرد گھیرا تنگ
Author: Editor
ملک میں کمپنیوں کی رجسٹریشن کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا۔۔ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے جولائی میں 4 ہزار 65 کمپنیوں کی ریکارڈ رجسٹریشن کے ساتھ ایک تاریخی سنگِ میل حاصل کیا، یہ اب تک کی سب سے زیادہ ماہانہ کمپنیوں کی رجسٹریشن ہے۔ کمیشن کے اعلامیے کے مطابق مئی 2025 میں 3 ہزار 609 کمپنیوں کی رجسٹریشن کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔۔رجسٹر ہونے والی 99.9 فیصد کمپنیوں کی رجسٹریشن ڈیجیٹل طریقے سے مکمل کی گئی، جس کے بعد پاکستان میں کل رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد 2 لاکھ 62 ہزار 309 ہو گئی…
پی ٹی آئی رکن شیخ وقاص کو 40 روزہ غیر حاضری پر قومی اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا۔۔ شیخ وقاص کی رکنیت کے خاتمہ کی تحریک 7 روز بعد ووٹنگ کے لیے قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔۔ قومی اسمبلی کے سیکریٹریٹ ذرائع کے مطابق شیخ وقاص کی رکنیت کے خاتمہ کے لئے ووٹنگ قومی اسمبلی کے رواں سیشن کے دوران ہی ہو گی۔۔اسپیکر قومی اسمبلی ایوان کو پہلے ہی شیخ وقاص کی بغیر درخواست کے مسلسل غیر حاضری سے آگاہ کر چکے ہیں۔۔ سیالکوٹ سے رکن قومی اسمبلی سیدہ نوشین افتخار نے…
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر امیگریشن نظام میں بہتری کے لیے عملی اقدامات پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔۔ملک کے تمام بین الاقوامی ائرپورٹس پر غیر ملکی مسافروں کے لیے علیحدہ امیگریشن کاؤنٹرز قائم کر دیئے گئے۔۔ نئے کاؤنٹرز سے غیر ملکی مسافروں کو امیگریشن کلیئرنس میں غیر ضروری تاخیر کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔۔ نئے کاونٹرز کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، ملتان اور سیالکوٹ ائرپورٹ پر قائم کئے گئے۔۔ نئے کاؤنٹرز کے قیام سے غیر ملکی سیاحوں، سرمایہ کاروں اور کاروباری وفود کو سہولت ملے گی۔۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق اس اقدام کا مقصد پاکستان…
پاکستان میں تعینات برطانوی سفیر، پی آئی اے کی مداح نکلیں۔۔ سی ای او پی ائی اے نے برطانوی سفیر کو اعزازی ہواباز بنا کر کپتان کی کیپ پیش کی برطانوی سفیر جین میریٹ نے پی آئی اے کے ذریعے کراچی سے اسلام آباد سفر کی ویڈیو جاری کردی۔۔ برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ بہت جلد میں پی ائی اے کی پرواز سے براہ راست مانچسٹر جاوں گی۔۔ برطانوی ہائی کمشنر کو ہوابازی کا ذاتی شوق ان کو جہاز کے کاک پٹ لے گیا، پی آئی اے کے کپتان نے طیارے کے حوالے سے بریفنگ دی۔۔ سی ای او…
رواں سال 2025 میں جنوری سے جولائی کے سات ماہ میں 536 شہری تیز رفتار گاڑیوں کے نیچے کچلے گئے۔۔ کراچی پولیس کے جاری اعداد شمار کے مطابق ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والوں میں 51 بھی شامل ہیں۔۔سڑک پر ہونے والے دیگر حادثات میں جاں بحق ہونے والے بچوں اور بچیوں کی تعداد 68 ہے۔۔ پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بسوں سے ہونے والے ٹریفک حادثات میں 25 افراد جاں بحق ہوئے۔ منی بسوں نے 11 افراد، کوچز نے 6، ٹریلرز نے 48، اور ٹرکوں نے 60 شہریوں کو کچل دیا۔۔ڈمپرز کی زد میں آکر 20…
پاک فوج کے ترجمان لیفٹننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ ہم اس بار بھارت کے مشرق سے آغاز کریں گے، شروعات بھارت کے اندر گہرائی سے حملہ کرنے سے ہوگی۔ دی اکانومسٹ کو انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے وہ بھی ہر جگہ مارے جاسکتے ہیں۔۔ پاک فوج نے مودی کے دہشت گردانہ حملوں کا فوجی کارروائی سے جواب دینے کےعزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی صدر بننے کی خبریں جھوٹ اور بے بنیاد ہیں۔۔ صدر آصف زرداری اس ملک…
قومی اسمبلی نے دو جرائم میں سزائے موت کا قانون ختم کرنے کی منظوری دیدی ہے۔۔ فوجداری قوانین کی دفعہ 402 میں ترمیم کا بل منظور کر لیا گیا ہے۔۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ بل کی دوشقوں میں ترمیم کی جا ر ہی ہے۔۔دونوں ترامیم سزائے موت ختم کرنے کے لیے ہیں۔۔ ایک ترمیم ضیا ءالحق کے دور میں جبکہ دوسری پرویز مشرف کے دور میں لائی گئی۔۔ دفعہ 402 ایک عدالتی اصطلاح ہے جو عام طور پر پاکستان پینل کوڈ میں استعمال ہوتی ہے۔ اس دفعہ کا تعلق اغوا اور اس سے متعلقہ جرائم سے ہے۔ دفعہ…
نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے مون سون کے چھٹے سپیل کا الرٹ جاری کر دیا۔۔ این ڈی ایم اے نے اسلام آباد اور ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں شدید مون سون بارشوں کے خطرے کا الرٹ جاری کیا ہے۔۔ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ 8 اگست تک ملک کے کئی علاقوں میں مون سون کی شدید بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ سے سیلاب کا خطرہ ہے۔۔ دریائے سندھ، دریائے چناب اور دریائے راوی میں پانی کی آمد میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔۔ راوی و چناب کے نالوں میں درمیانے درجے کے سیلاب کا خدشہ…
وفاقی تفتیشی ادارے ایف آئی اے نے بحریہ ٹاؤن کے مالک ریاض ملک کے خلاف منی لانڈرنگ کے ثبوت حاصل کر لئے۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ایف آئی اے نے کامیابی کارروائی کے دوران بحریہ ٹاؤن اور ملک ریاض کی کرپشن کے ناقابل تردید ثبوت حاصل کئے ہیں۔۔یہ کارروائی ایف آئی اے کی جاری تفتیش کا حصہ تھی۔۔ گزشتہ روز ایف آئی اے کی کارروائی سے جو شواہد سامنے آئے وہ اس نیٹ ورک کو ایکسپوز کرنے کے لئے کافی ہیں۔۔ ایف آئی اے نے بحریہ ٹاؤن کے اسپتال پر چھاپہ مار کر ایک…
نئی دہلی – ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی اگست کے آخر میں چین کا دورہ کرنے والے ہیں، سات سال سے زائد عرصے میں پڑوسی ملک کا پہلا دورہ۔ یہ دورہ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان بڑھتے ہوئے سفارتی تناؤ کے ساتھ ساتھ نئی دہلی کی جانب سے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے اندر تعلقات کو گہرا کرنے کے لیے نئے دباؤ کے درمیان آیا ہے۔ ایک سینئر حکومتی ذریعہ کے مطابق، مودی 31 اگست کو تیانجن میں ہونے والے ایس سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے، جو بیجنگ کے ساتھ دیرینہ تناؤ کو کم کرنے کی ایک…