Author: Editor

اسلام آباد: ملک میں بڑھتی بیروزگاری، معاشی عدم استحکام اور کم تنخواہوں کے باعث رواں سال کے ابتدائی 6 ماہ میں تقریباً ساڑھے 3 لاکھ پاکستانی افراد ملک چھوڑ گئے۔ ملک چھوڑنے والے افراد میں اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد سمیت انتہائی تکنیکی افراد بھی شامل ہیں جبکہ ڈاکٹرز سمیت نرسز کے ملک چھوڑ جانے سے ملک کے نظام صحت میں بھی مسائل بڑھنے لگے ہیں۔ ’گلف نیوز‘ کے مطابق حالیہ چند سالوں میں پاکستان سے نرسز بڑے پیمانے پر روزگار کی خاطر بیرون ملک منتقل ہو رہے ہیں، مرد و خواتین نرسز بہتر تنخواہ، محفوظ کام کے حالات اور پیشہ…

Read More

کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ قائم ہونے کا سلسلہ جاری ہے، ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 44 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 44 ہزار 164 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر انڈیکس 984 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ 1 لاکھ 43 ہزار 37 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ دوسری…

Read More

ٹوکیو : جاپانی وزارتِ صحت، محنت و بہبود کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ شگیکو کاگاوا، ایک 114 سالہ ریٹائرڈ فزیشن، اس وقت جاپان کی سب سے معمر ترین زندہ شخصیت ہیں، وہ ایک طویل اور سرگرم زندگی گزارنے کے بعد آج بھی ذہنی اور جسمانی طور پر صحت مند ہیں۔ ’اے بی سی‘ نیوز کے مطابق شگیکو کاگاوا، اپنی ہم عمر میوکو ہیرو یاسو کی وفات کے بعد جاپان کی سب سے عمر رسیدہ خاتون قرار پائی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ شگیکو کاگاوا نے ناصرف طب کے شعبے میں اہم خدمات انجام دیں ہیں بلکہ…

Read More

آج دنیا نے انسانیت کی تاریخ کے بدترین واقعات میں سے ایک — ہیروشیما پر ایٹمی بم گرائے جانے — کی 80 ویں برسی منائی، جب 6 اگست 1945 کو امریکہ نے دوسری جنگ عظیم کے دوران جاپانی شہر پر "لِٹل بوائے” نامی ایٹمی بم گرایا تھا، جس سے ہزاروں انسان ایک لمحے میں راکھ ہو گئے اور جاپان کی تاریخ ہمیشہ کے لیے بدل گئی۔ ہیروشیما کے پیس میموریل پارک میں ایک پرامن یادگاری تقریب منعقد ہوئی جس میں زندہ بچ جانے والے افراد (ہیباکوشا)، جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا، اقوام متحدہ کے نمائندے، سفارتی مندوبین اور دنیا بھر…

Read More

کرک : خیبر پختونخوا ضلع کرک میں تھانہ گرگری کی حدود میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے نے ایف سی اہلکاروں کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 اہلکار شہید ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق کرک کےعلاقے امان کوٹ توے میں تھانہ گرگری کی حدود میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے ایف سی اہلکاروں کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ ایف سی اہلکار فیلڈ سیکیورٹی کی ڈیوٹی پر مامور تھے اورگاڑی میں سوار ہو کرروانہ تھے کہ پہاڑ کی چوٹی پر پہلے سے گھات لگائے مسلح افراد نے اچانک حملہ کردیا، شدید فائرنگ کے نتیجے میں 4 اہلکار موقع…

Read More

کراچی: نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو آن لائن منشیات سپلائی کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ، جن سے تفتیش کے دوران اہم انکشافات سامنے آئے۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ کے احکامات پر اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) اور کرمنل انویسٹی گیشن ایجنسی (سی آئی اے) کی منشیات فروشوں کیخلاف مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں۔ آپریشن کے دوران کراچی کے علاقوں ایسٹ اور ساؤتھ میں آن لائن منشیات کی ترسیل میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایس ایس پی ایس آئی یو محمد شعیب میمن نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کی…

Read More

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے صوبوں کو مطلع کیا ہے کہ پروف آف رجسٹریشن (پی او آر) کارڈ رکھنے والے 13 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی باقاعدہ وطن واپسی اور ملک بدری کا عمل یکم ستمبر سے شروع کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ وزارت داخلہ کے 31 جولائی کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ پی او آر کارڈ ہولڈرز، جو کہ پاکستان میں بغیر ویزا قانونی طور پر مقیم آخری افغان باشندے تھے، 30 جون کو کارڈز کی مدت ختم ہونے کے بعد غیر قانونی رہائشی تصور کیے جائیں گے۔ وزارت…

Read More

راولپنڈی : معرکہ حق کے بعد فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے صدر بننے کی باز گشت کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے دو ٹوک ردعمل دیا ہے۔ دی اکانومسٹ کو خصوصی انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی صدر بننے کی خبروں کو جھوٹ قرار دے دیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے معرکہ حق کے بعد کیے جانے والے سیاسی تجزیے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ’’فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے بارے میں پاکستان کے صدر بننے کی باتیں…

Read More

بھارتی ریاسٹ اتراکھنڈ کے ضلع اتراکاشی میں کلاؤڈ برسٹ سے کئی دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے۔ کلاؤڈ برسٹ سے ہونے والی تباہی کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہمالیائی پہاڑوں سے آنے والا کیچڑ اور پانی کا ریلا نزدیکی گاؤں کے مکانات، دکانیں، ہوٹل سب بہا لے گیا۔۔۔ دھرالی گاؤں کے نزدیک بنا بھارتی فوج کا کیمپ بھی سیلابی ریلے کی زد میں آیا، دریا کنارے بنا بھارتی فوج کا ہیلی پیڈ سیلابی ریلے میں بہہ گیا، ہیلی پیڈ کے مقام پر موجود کئی بھارتی فوجی سیلابی ریلے میں لاپتا ہوگئے۔  بھارتی میڈیا کے مطابق علاقے میں…

Read More

جولائی میں ایران نے 5 افغان شہریوں کو پھانسی دی گئی جبکہ 13 لاکھ سے زائد افغان باشندوں کو ملک بدر کر دیا گیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق جولائی میں ہی 91 مقامی شہریوں کو بھی پھانسی دی گئی۔۔ پھانسی پانے والے افراد کے خلاف الزامات کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔۔ انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ان سزاؤں پر عمل درآمد ملک کی مختلف جیلوں میں کیا گیا۔ جن افغان شہریوں کو پھانسی دی گئی ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی اور نہ ہی ایرانی حکام نے ان افغان شہریوں پر عائد…

Read More