Author: Editor

الیکشن کمیشن نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب سمیت پاکستان تحریک انصاف کے 9 مرکزی رہنماؤں کو نااہل کر دیا۔۔ نااہل قرار پانے والوں میں ممبر قومی اسمبلی زرتاج گل، حامد رضا، رائے حیدر، رائے حسن، رائے مرتضیٰ، انصر اقبال اور جنید افضل شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، تمام ارکان کو 9 مئی کے مقدمات میں سزائیں ہونے کے بعد نااہل قرار دیا گیا۔ کمیشن نے تمام ارکان قومی اسمبلی وسینٹ کی نشستیں خالی قرار دے دیں۔ الیکشن…

Read More

برازیلیا — برازیل میں سیاسی ہلچل کو مزید بڑھاتے ہوئے، سپریم کورٹ نے سابق صدر جیر بولسونارو کو عدالتی احکامات کی خلاف ورزی اور جمہوری اداروں کو کمزور کرنے کی کوششوں کے الزام میں ان کی رہائش گاہ پر نظر بند کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ عدالت نے بولسونارو پر سوشل میڈیا پر عدلیہ مخالف مواد کے فروغ کا الزام عائد کیا ہے، جو ان کے لیے پہلے سے عائد کردہ پابندیوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔ یہ حکم عدالت عظمیٰ کے جسٹس الیگزینڈر ڈی موریس نے جاری کیا۔ عدالتی دستاویزات کے مطابق، بولسونارو نے اپنے سیاسی اتحادیوں…

Read More

امریکی محکمہ انصاف (DOJ) نے سابق صدر باراک اوباما کی انتظامیہ کے چند اعلیٰ حکام کے خلاف تحقیقات کے لیے گرینڈ جیوری کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اقدام ان الزامات کے تناظر میں اٹھایا گیا ہے جن کے مطابق اوباما دور کی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے 2016 کے امریکی صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت سے متعلق غلط اور جانبدارانہ معلومات تیار کیں۔ یہ بات اس معاملے سے قریبی واقف ایک ذریعے نے پیر کو رائٹرز کو بتائی۔ ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل پام بوندی نے ایک نامعلوم وفاقی پراسیکیوٹر کو گرینڈ جیوری کے لیے ثبوت جمع کرنے کی…

Read More

صدر ٹرمپ کا بھارت پر بھاری ٹیرف عائد کرنے کا اعلان۔۔ بھارتی وزارت خارجہ نے ردعمل میں کہا کہ امریکہ خود روس سے تجارت کر رہا ہے لیکن باقی دنیا کو تجارت سے روک رہا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ نے صدر ٹرمپ کے ٹیرف بڑھانے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ خود امریکہ اور یورپی یونین روس سے تیل خرید رہے ہیں لیکن بھارت کو ٹیرف کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔۔ بھارت نے یوکرین جنگ شروع ہونے کے بعد روس سے تیل درآمد کرنا اس وقت شروع کیا جب روایتی سپلائیز یورپ کی طرف منتقل کر دی گئی…

Read More

پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ احتجاج کے باعث اڈیالہ جیل کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔۔ پولیس نے اڈیالہ جیل کو جانے والے راستوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عبدالغفور انجم نے سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) راولپنڈی کو خط لکھ کر پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظراضافی سکیورٹی مانگ لی۔ خط میں کہا گیا ہے کہ انتظامیہ نے اڈیالہ جیل کے باہراحتجاج روکنے کیلئے دفعہ144 نافذ کی ہے، اڈیالہ جیل میں 7700 قیدی موجود ہیں جبکہ گنجائش صرف 2174 کی ہے۔ خط کے متن کے مطابق پی…

Read More

دبئی نے سیاحت کے میدان میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔ دبئی ڈیپارٹمنٹ آف اکانومی اینڈ ٹورازم (ڈی ای ٹی) کے مطابق 2025 کی پہلی ششماہی (جنوری تا جون) میں دبئی آنے والے سیاحوں کی تعداد 99 لاکھ پر پہنچ گئی۔۔ سیاحوں کی تعداد 2024 کے پہلے چھ ماہ کے مقابلے میں 6 فیصد زیادہ ہے۔ دبئی کے ولی عہد اور ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے کہا کہ یہ ترقی دبئی کو عالمی سیاحتی اور کاروباری مرکز بنانے کے وژن کی عملی عکاسی ہے، جو نائب صدر اور دبئی کے حکمران…

Read More

پاکستان میں ڈیجیٹل ایجوکیشن کے نئے دور کا آغاز ہو گیا۔۔ وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک کے اشتراک سے سائنس، ٹیکنالوجی، انجنئیرنگ اور میتھ پر مبنی نیا تعلیمی فیڈ اسٹیم سسٹم متعارف کر وا دیا گیا۔ ٹک ٹاک پلیٹ فارم پاکستانی نوجوانوں کو مختصر ویڈیوز کے ذریعے سائنس اور ٹیکنالوجی کی تعلیم فراہم کرے گا۔ وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ ملک میں فائیو جی جلد متعارف کرائی جائے گی، ملک میں بلاتعطل اور تیز رفتار انٹرنیٹ کی فراہمی اولین ترجیح ہے، سمارٹ فون فار آل…

Read More

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر مزید بھاری ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔۔ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پیغام میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ بھارت نہ صرف روس سے بڑی مقدار میں تیل خرید رہا ہے بلکہ اسے اوپن مارکیٹ میں مہنگے داموں بیچ کر منافع بھی کما رہا ہے۔ بھارت کو یہ نہیں پتہ کہ روس سے تیل خرید کر وہ یوکرین کے عوام پر ظلم کر رہا ہے۔ روس کی جنگی مشینیں اس پیسے سے یوکرینیوں کو مار رہی ہیں۔ اب بھارت کو امریکہ کے ساتھ تجارت میں بھاری ٹیرف ادا کرنا پڑے گا۔

Read More

گلگت بلتستان کے ضلع دیامیر میں سیلاب میں بہہ جانے والے 12 سیاحوں کی لاشیں تاحال نہ نکالی جا سکیں۔ صوبائی حکومت نے 14 روز سے جاری تلاش کا آپریشن ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔۔ صوبائی حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق کا کہنا ہے کہ دریا میں ڈوب جانے والے سیاحوں کے زندہ بچنے کی امید ختم ہو چکی ہے جس کے باعث آپریشن روک دیا گیا ہے۔۔ ان کا کہنا تھا کہ مقامی لوگوں اور ریسکیو اہلکاروں نے سیاحوں کی تمام گاڑیاں نکال لی ہیں لیکن لاپتہ سیاحوں کی لاشیں نہیں مل سکیں۔۔ سرچ آپریشن کے اختتام…

Read More

پاک امریکہ تجارتی معاہدے پر سرمایہ کار خوشی سے پھولے نہیں سما رہے ہیں۔۔۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی تاریخ کا ایک نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔۔۔ مارکیٹ نے ایک لاکھ 42 ہزار پوائنٹس کا بیریئر بھی توڑ دیا۔۔۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک ہزار 17 پوائنٹس کا بڑ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔۔ انڈیکس ایک لاکھ 42 ہزار 52 پوائنٹس پر بند ہوا ۔۔۔۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 60 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی۔۔ سرمایہ کاروں نے 89 ارب روپے منافع کمایا۔۔ ہفتے کے پہلے روز 66 کروڑ 63 لاکھ حصص کے سودے 42 ارب 92 کروڑ روپے میں طے پائے۔۔۔ مجموعی…

Read More