Author: Editor

کویت سٹی – 4 اگست 2025سفارتی ترجمان انٹرنیشنل ڈیسک کویت کی وزیر خزانہ نورا الفسام نے اچانک اور بغیر کسی وضاحت کے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ جسے امیر کویت نے منظورکرتے ہوئے وزیر انرجی، پانی و بجلی ڈاکٹر صبیح المخیظیم کو عارضی طورپر چارج دے دیا گیا سرکاری کویت نیوز ایجنسی (KUNA) کے مطابق، پیر کے روز جاری کردہ ایک مختصر اعلامیہ میں صرف اتنا کہا گیا کہ نورا الفسام نے وزارت خزانہ سے استعفیٰ دے دیا ہے، تاہم اس فیصلے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔ نورا الفسام، جو کہ ملک میں مالیاتی اصلاحات، معیشت کی…

Read More

یمن کے ساحل پر پیش آنے والے ایک ہولناک حادثے میں کم از کم 68 افریقی تارکین وطن ہلاک ہو گئے جبکہ 74 دیگر تاحال لاپتہ ہیں۔ اقوام متحدہ کی مائیگریشن ایجنسی (IOM) کے مطابق یہ کشتی 154 ایتھوپیائی باشندوں کو لے کر خلیج عدن کے ذریعے جنوبی یمنی صوبے ابیان کی طرف رواں دواں تھی جب یہ الٹ گئی۔ بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرت (IOM) کے یمن میں سربراہ عبدالستور ایسوئیف نے بتایا کہ "اتوار کی صبح پیش آنے والے حادثے میں صرف 12 افراد زندہ بچ سکے، جبکہ باقی تمام افراد یا تو ہلاک ہو چکے ہیں یا…

Read More

اسلام آباد — پاکستان نے اسرائیلی وزراء اور آباد کاروں کی جانب سے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو "جان بوجھ کر اشتعال انگیزی اور خطے کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنے کی خطرناک کوشش” قرار دیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے پیر کے روز جاری کردہ بیان میں کہا کہ مسجد اقصیٰ، جو مسلمانوں کے لیے نہایت مقدس مقام ہے، وہاں اسرائیلی قابض افواج کی موجودگی میں اعلیٰ سطحی وزراء، کنیسٹ اراکین اور انتہا پسند آباد کاروں کا داخل ہونا بین الاقوامی قوانین اور مذہبی آزادیوں کی سنگین…

Read More

اسرائیلی وزیر اتمار بن گویر نے مسجد اقصیٰ کا متنازعہ دورہ کیا جہاں ان کے ہمراہ اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے دستے بھی تھے۔ یہ دورہ "یہودیوں کے لیے ٹمپل ماؤنٹ” کہلانے والی جگہ پر انجام پایا، جہاں ایک اسرائیلی وزیر کی جانب سے عوامی سطح پر نماز ادا کرنا تاریخی طور پر پہلا واقعہ ہے۔ یہ عمل اردن کی سرپرستی میں قائم جمود معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے، جو یہودیوں کو صرف دورہ کرنے کی اجازت دیتا ہے لیکن مذہبی عبادات کی نہیں۔ اسرائیلی وزیر بن گویر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اعلان کیا”ہمیں غزہ کو مکمل…

Read More

وزیر اعظم ہاؤس میں پاکستان اور ایران کے درمیان معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط اور دستاویز کے تبادلے کی تقریب منعقد ہوئی۔۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشیکیان بھی موجود تھے۔ دونوں ملکوں کے درمیان کل 13 معاہدوں اور ایم او یوز کی دستاویزات کا تبادلہ کیا گیا۔۔ سائینس و ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں علیحدہ علیحدہ معاہدوں پر دستخط ہوئے۔۔ پاکستان اور ایران کے درمیان سیاحت، ثقافت و ورثہ کے تبادلے کا معاہدہ بھی طے پا گیا۔۔ دونوں ممالک نے میٹرالوجی، موسمیاتی تبدیلیوں اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے…

Read More

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے مون سون بارشوں سے ہونے والی اموات کی تفصیلات جاری کر دیں۔۔ اتھارٹی کے مطابق 26 جون سے جاری مون سون بارشوں سے 3 اگست تک 300 افراد جاں بحق ہوئے۔ اس دوران بارشوں اور سلاب سے 715 افراد زخمی بھی ہوئے۔ دو ماہ کی مون سون بارشوں سے 1676 مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ 428 مویشی بھی ہلاک ہوئے۔

Read More

انگلش بلے باز جوروٹ نے بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچ میں اپنی39 ویں سنچری مکمل کر لی۔۔ وہ ٹیسٹ میچ میں سب سے زیادہ سنچریز بنانے والوں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آ گئے۔۔ انہوں نے سری لنکا کے سنگاکارا کا ریکارڈ توڑ دیا۔ جو روٹ نہ صرف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والےکھلاڑی ہیں بلکہ وہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ٹنڈولکر کے بعد دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانےکا ریکارڈ رکھتے ہیں۔ انہوں نے 158 ٹیسٹ میچز میں 57.49 کی اوسط سے 13 ہزار 543 رنز بنائے ہیں جن میں 39 سنچریاں اور…

Read More

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پرشیکیان کی ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس۔۔ وزیراعظم نے کہا کہ پُرامن مقاصد کیلئے جوہری پروگرام پر پاکستان ایران کی حمایت کرتا ہے۔۔ایران کو پرامن مقاصد کے لیے جوہری قوت حاصل کرنے کا پورا حق حاصل ہے، پاکستان ایران کے حق کے لیے اس کے ساتھ کھڑا ہے، اسرائیل کی ایران پر جارحیت کا کوئی جواز نہیں تھا، ایرانی قیادت نےدلیرانہ اندازمیں دشمن کےخلاف مضبوط فیصلےکیے۔ مشترکہ پریس کانفرنس شہباز شریف نے کہاکہ ایران پاکستان کا برادر اور دوست ملک ہے، ایران پر اسرائیلی جارحیت کےخلاف پاکستان کےعوام نے…

Read More

جرگہ کے حکم پر لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل کرنے کے مقدمہ کی تفتیش میں اہم پیشرفت۔۔پولیس نے لڑکی کو قتل کرنے کےمزید اہم شواہد حاصل کرلیے۔۔ ولیس کی تفتیشی ٹیم نے قتل کے وقت پہنے گئے مقتولہ کے کپڑے برآمد کرلئے ہیں۔جبکہ مقدمہ کے موثر ٹرائل تفتیش کے لیے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکوٹر کی سربراہی میں چار رکنی لیگل ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔۔تھانہ پیرودہائی کے فوجی کالونی میں جرگے کے فیصلے پر غیرت کے نام پر شادی شدہ لڑکی کو قتل کرنے مقدمہ میں پولیس نے مقتولہ کے کپڑے گرفتار ملزمان کی نشان دہی پر…

Read More

پاکستان اور ایران نے تنازعات کو روکنے اور خطے میں امن و استحکام کیلئے سفارتی کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔۔ پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشیکیان نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔۔ ایوان صدر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں صدور نے دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔۔ صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا ایوانِ صدر میں پُرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔۔ ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ کیا…

Read More