Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
- بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں کلاؤڈ برسٹ کئی دیہات،شہری اور فوجیوں کو بہا لے گیا
- ایران میں 5 افغانیوں کو پھانسی اور 13 لاکھ ملک بدر کر دیئے گئے
- حکومتی اخراجات میں اضافے کے باوجود مالیاتی خسارہ 9سال کی کم ترین سطح پر آ گیا:وزارت خزانہ
- پاکستان اسٹاک مارکیٹ دوسرےروز بھی نیا ریکارڈ بنانے سے باز نہ آئی،ایک لاکھ 43 ہزار کی حد بھی عبور
- امریکہ میں ویزےکی مدت ختم ہونے کے بعد قیام پر 15ہزار ڈالر کا ضمانتی بانڈ جمع کرانے کی پابندی
- گرفتاریوں کا ڈر،پی ٹی آئی رہنما کارکنوں کو گھروں سے باہر نکالنے میں ناکام،یوم احتجاج پُرسکون گزر گیا
- بھارت پر صدر ٹرمپ کا غصہ کم نہیں ہو رہا،ٹیرف 25فیصد تک لے جانے کا اعلان
- افغان شہریوں کی وطن واپسی کا دوسرا مرحلہ یکم ستمبر سے شروع ہو گا:وزارت داخلہ
Author: Editor
ترکیہ کی ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی منیجمنٹ اتھارٹی (AFAD) نے اسد خاندان کی بدنامِ زمانہ صدنایہ جیل کے خفیہ چیمبرز اور قیدیوں کے کمروں کی تلاش شروع کر دی۔۔ دمشق سے 30 کلومیٹر دور اس جیل کے خفیہ ٹھکانوں کی تلاش کے لئے ڈیزاسٹر اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی کے 120 اہلکار، چار سراغ رساں کتوں اور 43 گاڑیوں کے ساتھ جیل کے اندر موجود ہیں۔۔۔ ایمنسٹی انٹرنینشل کی 2017 کی رپورٹ کے مطابق دمشق کے نواح میں موجود صدنایہ جیل کسی بھی ملٹری جیل میں سب سے خوفناک جیل ہے جہاں باقاعدہ انسانوں کے مذبح خانے موجود ہیں۔۔ بشارالاسد نے اپنے سیاسی…
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ۔۔۔ کاروبار کا 1309 پوائنٹس مندی پر اختتام۔۔۔ مارکیٹ کی تین ہزار تین سو پوائنٹس کی رینج میں ٹریڈنگ ریکارڈ کی گئی۔۔ صبح کے سیشن میں انڈیکس میں 870 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔۔۔ حصص بازار ایک لاکھ 17 ہزار کی حد عبور کر گیا ۔۔۔۔ لنچ کے بعد سرمایہ کاروں نے منافع کے لئے فروخت کا دباؤ بڑھا دیا۔۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک موقع پر ڈھائی ہزار پوائنٹس کی مندی آئی۔۔۔ مارکیٹ ایک لاکھ 14 ہزار 860 پوائنٹس پر بند ہوئی۔۔ ایک ارب 25 کروڑ حصص کے سودے 62 ارب 72 کروڑ روپے…
امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ترک صدر اردگان ایک اسمارٹ آدمی ہیں ۔۔۔ انہوں نے خون بہائے بغیر شام پر غیر دوستانہ قبضہ کیا ہے۔۔۔ واشنگٹن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا خطے کی صورتحال ابھی تک غیر یقینی ہے۔۔ ابھی حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا ہے۔۔۔ انہوں نے کہا کہ بشارالاسد ایک قصائی تھا جس کے باعث اسے اپنی خاندانی حکومت جو وراثت میں ملی تھی وہ چھوڑ کر بھاگنا پڑا
روس کے تابکاری، کیمیائی اور حیاتیاتی دفاعی یونٹ کے سربراہ، لیفٹیننٹ جنرل ایگور کیریلوف ماسکو میں ہونے والے ایک دھماکے میں ہلاک ہو گئے۔ واقعے کی تصدیق روسی حکام نے منگل کے روز کی۔ یہ دھماکہ ریازانسکی پراسپیکٹ کے علاقے میں پیش آیا۔دھماکہ خیز مواد مبینہ طور پر الیکٹرک اسکوٹر میں نصب کیا گیا تھا۔جس کے نتیجے میں جنرل کیریلوف کے ہمراہ ان کا ایک معاون بھی جان کی بازی ہار گیا۔ پس منظر اور ممکنہ محرکات: جنرل کیریلوف حالیہ دنوں میں بین الاقوامی سطح پر تنازعات کا شکار تھے: تحقیقات کا آغاز: رروسی حکام نے واقعے کو ممکنہ حملہ…
ریاض میں ہونے والی اعلیٰ سطحی ملاقات میں سعودی عرب اور پاکستان نے سیکیورٹی تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔ سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف اور پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی کے درمیان یہ اہم بات چیت ہوئی۔ اہم نکات: سعودی قیادت شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایات کے مطابق، یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان پائیدار شراکت داری کی عکاس ہے۔
بحرالکاہل کے جزیرہ نما ملک وانواتو کے دارالحکومت پورٹ ویلا کے قریب 7.4 شدت کے زلزلے نے خوف و ہراس پھیلا دیا۔ زلزلے سے متعدد عمارتیں متاثر ہوئیں، جن میں کئی ممالک کے سفارتی دفاتر بھی شامل ہیں۔ زلزلے سے متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہاہے۔ اہم نکات: زلزلے کے بعد وانواتو کی سرکاری ویب سائٹس اور فون لائنز متاثر ہوئیں، جس کے باعث امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ پیش آ رہی ہے۔ تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے، مگر مکمل نقصان کے جائزے میں وقت لگے گا۔ وانواتو کی حکومت نے عوام کو مزید آفٹر شاکس…
اسلام آباد : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ایک سال میں دھوکا دہی میں ملوث 5 ہزار 294 موبائل نمبرز بلاک کیے۔ پی ٹی اے رپورٹ کے مطابق فراڈ اور دھوکا دہی میں ملوث 4 ہزار 507 آئی ای ایم آئی بلا ک کی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال فراڈ میں ملوث 113 افراد کے شناختی کارڈ بلاک کئے گئے، ایک سال میں19 ہزار 730 موبائل نمبرز کو وارننگز جاری کیں۔ پی ٹی اے رپورٹ کے مطابق پی ٹی اے کو چوری شدہ موبائلز بلاک کرنے کی 27 ہزار 351 شکایات موصول ہوئیں۔ رپورٹ کے…
وسکونسن : امریکی ریاست وسکونسن کے شہر میڈیسن کے اسکول میں فائرنگ سے ٹیچر اور ایک طالب علم ہلاک اور 6 طلبہ زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، موقع پر پہنچے تو مشتبہ ملزم بھی مردہ پایا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ حملہ آور طالب علم نے ہینڈ گن استعمال کی، پولیس نے حملہ آور پر فائرنگ نہیں کی۔ زخمی طلبہ میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق مقامی پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اسکول کی طرف جانے سے گریز کریں۔
ایتھنز : یونان کشتی حادثے میں زندہ بچ جانے والے پاکستانیوں نے دکھ بھری داستان سناتے ہوئے کہا ہے کہ جس کشتی پر سوار تھےاس کے نہ انجن ٹھیک تھے، نہ واکی ٹاکی نہ جی پی ایس درست حالت میں تھے۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ چھوٹی سی کشتی میں 84 افراد سوار تھے، بپھرے سمندر کی اونچی لہروں میں کشتی کارگو جہاز سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ متاثرین نے مزید بتایا کہ درجنوں پاکستانی ہماری آنکھوں کے سامنے ڈوب گئے۔ان کا کہنا تھا کہ کارگو شپ نے ہمیں بچایا، کپڑے، موبائل سمیت سارا سامان بہہ گیا، مدد کی جائے۔…
پارل : پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے آج پارل میں کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم کے کپتان رضوان کا کہنا ہے کہ ون ڈے میں ہمارا اچھا ردھم ہے اس کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔ جنوبی افریقا کے ٹی 20 سیریز نہ کھیلنے والے اہم پلیئرز ون ڈے ٹیم میں واپس آگئے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقا آنے سے قبل عالمی چیمپئن آسٹریلیا اور زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز جیتی تھی۔