Author: Editor

دبئی : آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان اور بھارت کے کرکٹ بورڈز کے درمیان تمام معاملات پر انڈر اسٹینڈنگ طے پاگئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر اب کسی قسم کی کوئی پیچیدگی نہیں رہی۔ چیمپئنز ٹرافی کے معاملات پر معاہدوں کا کام حتمی مرحلے میں پہنچ چکا ہے۔ آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے اعلان کرنا ہے، اتوار کو چھٹی کی وجہ سے اعلان نہ ہوسکا تو پیر تک اعلان ہونے کا امکان ہے جبکہ اتوار کو بھی اعلان کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔

Read More

پاکستانی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے ترک ایوان صدر کے کمیونیکیشن کے سربراہ فخرالدین التون سے ملاقات کی، جس میں میڈیا کے شعبے میں تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 14 دسمبر کو ہونے والی اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے مشترکہ پروڈکشنز، غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے اور اسلامو فوبیا جیسے عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے حکمت عملیوں پر بات کی۔ ملاقات میں اہم نکات شامل تھے: عطاء اللہ تارڑ نے میڈیا کے شعبے میں تعاون کو عوامی تعلقات اور ثقافتی تبادلے کو مزید مستحکم کرنے کا اہم ذریعہ قرار دیا، جبکہ فخرالدین…

Read More

فلسطینی تنظیم حماس نے اپنی 37 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے اصولوں اور اقدار کا دوبارہ اعادہ کرتے ہوئے فلسطینیوں کے حقوق کے دفاع میں اپنے عزم کو مضبوط کیا۔ تنظیم نے ایک بیان میں کہا کہ وہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی مزاحمت کو مزید مستحکم کرے گی اور فلسطینی عوام کے مصائب کے خاتمے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔ حماس نے کہا کہ وہ انصاف کے حصول میں پرعزم ہے اور اپنے شہداء کی قربانیوں کو یاد رکھے گی۔ تنظیم نے قابض افواج کے خلاف اپنی مزاحمت جاری رکھنے کے…

Read More

پاکستان  اور  جنوبی افریقا کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نذر ہوگیا اور  جنوبی افریقا نے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی۔ خیال رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کےدرمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج جوہانسبرگ میں کھیلا جانا تھا۔ تین میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقا کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل تھی تاہم مسلسل بارش کی وجہ سے ٹاس ہی نہیں کیا جاسکا۔ مسلسل بارش کی وجہ سے ایمپائرز نے میچ کو منسوخ کر دیا اور میزبان ٹیم نے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 0-2 سے اپنے نام…

Read More

Georgia میں 14 دسمبر 2024 کو ہونے والے تاریخی انتخابات میں میخائل کاویلاشویلی کو ملک کے چھٹے صدر کے طور پر منتخب کر لیا گیا۔ کاویلاشویلی نے 300 رکنی الیکٹورل کالج میں سے 224 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی، جو آئینی ترامیم کے بعد پہلے الیکٹورل کالج کے ذریعے منتخب ہونے والے صدر بنے ہیں۔ سابق فٹبالر اور جارجیائی ڈریم پارٹی کے رکن میخائل کاویلاشویلی اس الیکشن میں واحد امیدوار تھے، کیونکہ اپوزیشن نے پارلیمانی انتخابات کا بائیکاٹ کرتے ہوئے کوئی امیدوار نہیں پیش کیا۔ انتخابات کے دوران کاویلاشویلی کو دو تہائی اکثریت حاصل کرنے کی ضرورت تھی،…

Read More

پی ٹی آئی کا اگلا احتجاج ہرگز پُرامن نہیں ہو گا۔۔ ہم بھی اسلحہ لے کر آئیں گے پھر دیکھتے ہیں فائرنگ کرنے والے کیسے بھاگتے ہیں۔۔ یہ بات خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔۔ میں آپ سب کا شکر گزار ہوں کہ آپ وہ عظیم لوگ ہیں، جو اس وقت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کا ساتھ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس مقصد کے لیے ہمارے آباؤ اجداد نے جانی و مالی قربانیاں دے کر پاکستان کو حاصل کیا تھا، اس…

Read More

بھارت کی عدالت عظمیٰ نے ٹرائل کورٹس میں کسی بھی مذہب کی عبادت گاہ کے خلاف نیا مقدمہ دائر کرنے پر پابندی عائد کر دی۔۔ سپریم کورٹ نے یہ احکامات 1991 کے عبادت گاہوں سے متعلق ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کے بعد دیئے۔۔ اس ایکٹ کو عبادت گاہ (خصوصی دفعات) ایکٹ 1991 کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، اس قانون میں کہا گیا ہے کہ عبادت گاہوں کی حیثیت وہی رہے گی جو 15 اگست 1947 کو تھی، قانون کے مطابق 15 اگست 1947 سے پہلے موجود کسی بھی مذہب کی عبادت گاہ کو کسی دوسرے…

Read More

حضرو۔ :مسلم لیگ ن کے سنیئر نائب صدر پنجاب ممبر قومی اسمبلی شیخ افتاب احمد نے کہا کہ ایک سازش کے تحت سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے اس طرح کی مہم چلانے والے ملک کے خیرخواہ نہیں، جلد ہی قانون ان کے خلاف حرکت میں آئے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے باڑہ گاؤں میں قاسم خان کی طرف سے دیے گئے عشائیہ کے موقع پر مغززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر شیخ الحدیث مولانا یوسف شاہ ،شیخ اجمل محمود ،طلال اشرف بٹ ،ایس ایچ او تھانہ حضرو…

Read More

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ صدر مملکت نے مدارس بل پر جو اعتراض لگائے وہ قانونی و آئینی ہیں۔ ہفتہ کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ”ایکس“ پر اپنی ایک پوسٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اعتراضات میں نہ تو فیٹف کا ذکر ہے اور نہ ہی کوئی تعلق، قانونی اور آئینی معاملات پر سیاست کرنا کسی کے حق میں نہیں۔ مدارس کی رجسٹریشن کو فیٹف سے جوڑنا بے سروپا تخیّل اور خیال آرائی کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون سازی کا طریقہ کار آئین میں…

Read More

بشارالاسد کی حکومت کے خاتمے اور باغیوں کا ملک پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد کی صورتحال پر اردن میں اہم اجلاس جاری ہے۔۔ ترکیہ، اردن، امریکہ، متحدہ عرب امارات، بحرین، فرانس، قطر، سعودی عرب، عراق، لبنان اور مصر کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شریک ہیں۔۔ جرمنی، برطانیہ ، عرب لیگ، یورپین یونین اور اقوام متحدہ نے اپنے خصوصی نمائندے اجلاس میں شرکت کے لئے اردن بھیجے ہیں۔۔ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شام میں باغیوں کے کنٹرول سنبھالنے کے بعد کی صورتحال اور اسرائیل کے شام کے بعض علاقوں پر قبضے اور مسلسل حملوں پر بات چیت کی جائے…

Read More