Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
- امریکہ کا اوباما دور کے حکام کی تحقیقات کے لیے گرینڈ جیوری قائم کرنے کا فیصلہ
- دوسروں کو نصیحت خود میاں فضیحت:امریکہ خود روس سے تجارت کر رہا ہےباقی دنیا کو منع کر رہا ہے:بھارت
- پی ٹی آئی کا احتجاج:اڈیالہ جیل کو کنٹینر لگا کر سیل کرنے کا فیصلہ،راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ
- چھ ماہ میں 99لاکھ سیاحوں کی دبئی آمد
- ٹِک ٹاک اور وزارت آئی ٹی میں سائنس،ٹیکنالوجی اور میتھ کے نئے فیچر تعلیمی فیڈ اسٹیم معاہدے پر دستخط
- صدر ٹرمپ کا بھارت پر مزید ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
- گلگت:دیامیر سیلاب میں بہہ جانے والے سیاحوں کی تلاش کا کام روک دیا گیا،12افراد تاحال لاپتہ
- پاک امریکہ تجارتی معاہدےپر سرمایہ کار خوشی سے پھولے نہیں سما رہے،سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ بن گیا
Author: Editor
محض چالیس منٹ کے مارشل لاء کے نفاذ پر جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ نے ووٹنگ کر کے صدر یون سُک یول کے خلاف مواخذے کی تحریک منظور کر لی جس کے بعد صدر کو اپنا عہدہ چھوڑنا پڑا۔۔۔ دارالحکومت سیول میں عوام کی بڑی تعداد نے آئین کے تحفظ، جمہوریت کی بحالی اور صدر کے مواخذے پر ریلیاں نکالیں اور جشن منایا۔۔
ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہے باغیوں کے خلاف ایران اور روس نے بشارالاسد کی مدد کرنے سے انکار کیا جس کے باعث انہیں شام میں اپنی حکومت چھوڑ کر ماسکو فرار ہونا پڑا۔۔ ترک براڈکاسٹر این ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے حاقان فیدان نے کہا کہ 13 سال تک ایران اور روس نے باغیوں کے خلاف مہم میں بشارالاسد کا ساتھ دیا تاہم اب دونوں ممالک کو موقف تھا کہ باغیوں کے خلاف مزید مدد نہیں کی جا سکتی۔۔ اگر دونوں ممالک بشارالاسد کو بچانے کی کوشش کرتے تو ماضی کے مقابلے میں خون زیادہ…
انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے احتجاج میں گرفتار 8 کم عمر لڑکوں کی ضمانیں منظور کر کے انہیں رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔۔۔ ان بچوں میں دو کا تعلق راولپنڈی، تین افغانی، ایک کا تعلق باجوڑ، ایک مردان اور ایک کہوٹہ سے تعلق رکھتا ہے۔۔ پانچ بچوں کی رہائی کی روبکار جیل پہنچ چکی ہے جبکہ تین بچوں کی رہائی کے لئے روبکاری جاری کر دی گئی ہے
جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا گیا۔ تیسرے ٹی ٹوئنٹی کے لیےپاکستان الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ پاکستان الیون میں عثمان خان کی جگہ سلمان آغا کی واپسی ہوئی ہے۔ ٹیم میں کپتان محمد رضوان، بابراعظم ، صائم ایوب ، طیب طاہر اور محمد عرفان خان شامل ہیں۔ پاکستانی ٹیم میں عباس آفریدی، شاہین آفریدی، جہاندادخان، حارث رؤف اور ابرار احمد بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ خیال رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کےدرمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج جوہانسبرگ میں کھیلا جائےگا۔ تین میچوں کی سیریز میں جنوبی…
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئے ریکارڈز بننے کا تسلسل جاری ہے۔۔ اس ہفتے 302 ارب روپے مالیت کے کاروباری سودے طے ہوئے جو حصص بازار کی تاریخ کا ایک نیا ریکارڈ ہے۔۔ یومیہ اوسطً 60 ارب روپے سے زائد کا کاروبار ہوا۔۔ اس ہفتے بازارِ حصص میں مجموعی طور پر 8 ارب 81 کروڑ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا۔۔ سرمایہ کاروں نے ڈھائی ارب ڈالر سے زائد کا منافع کمایا،، مقامی کرنسی میں منافع کا حجم 733 ارب روپے سے تجاوز کر گیا۔۔ مارکیٹ انڈیکس میں ایک ہفتے کے دوران 5 ہزار 248 پوائنٹس کا غیر معمولی اضافہ…
پوپ فرانسس نے سنوڈ کے جنرل سیکرٹریٹ کی XVI عام کونسل کے لیے 17 نئے اراکین کا تقرر کر دیا ہے، جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ اس تقرری کا اعلان 13 دسمبر 2024 کو کیا گیا، جس کے تحت سسٹر سیمونا برمبیلا، جو ڈیکاسٹری فار انسٹی ٹیوٹ آف سیکریٹڈ لائف اینڈ سوسائٹیز آف اپوسٹولک لائف کی سیکرٹری ہیں، اور ماریا لیا زیروینو، جو ورلڈ یونین آف کیتھولک خواتین کی تنظیموں کی صدر ہیں، کو اہم عہدے دیے گئے ہیں۔ یہ تقرری ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے کیونکہ اس سے قبل سنوڈ کے اراکین کے لیے بشپ…
جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ نے صدر یون سک یول کے مواخذے کی منظوری دے دی ہے، یہ فیصلہ ان کے متنازعہ مارشل لا کی کوششوں کے بعد آیا، جنہیں شدید عوامی اور سیاسی ردعمل کا سامنا تھا۔ پارلیمنٹ میں 204 ارکان نے مواخذے کے حق میں جبکہ 85 ارکان نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ پارلیمنٹ میں اس اہم ووٹنگ سے پہلے، صدر یون کے خلاف سیول میں بڑے احتجاجی مظاہرے ہوئے، جہاں ہزاروں شہریوں نے ان کے استعفے کا مطالبہ کیا۔ یون کے حامیوں نے بھی اپنی حمایت ظاہر کرنے کے لیے ریلیاں نکالیں اور نعرے بازی کی۔ یہ تحریک…
ایران نے اپنے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے عالمی جوہری ایجنسی (IAEA) کو مکمل تعاون فراہم کرنے کا عہد کیا ہے، اور اس بات کی ضمانت دی ہے کہ وہ اپنے نیوکلیئر پلانٹس تک ایجنسی کی رسائی میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ڈالے گا۔ ایران کے ایٹمی توانائی ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ ایران نے IAEA کے معائنے کی اجازت دینے میں کوئی رکاوٹ پیدا نہیں کی اور نہ ہی آئندہ ایسی کوئی رکاوٹ ڈالے گا۔ یہ اعلان اس وقت کیا گیا ہے جب IAEA نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ ایران نے…
پاکستان ریلوے کے سی ای او امیر علی بلوچ نے سوشل میڈیا پر جعلی نوکریوں کے اشتہارات کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیا ہے، تاکہ عوام کو گمراہ کن سکیموں سے بچایا جا سکے۔ ایک سرکاری بیان میں سی ای او نے واضح کیا کہ پاکستان ریلوے صرف اپنی سرکاری ویب سائٹ پر مستند نوکریوں کے اشتہارات جاری کرتا ہے اور عوام کو دھوکہ دہی کے شکار ہونے سے خبردار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جعلی اشتہارات پھیلانے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور انہیں سائبر کرائم ایکٹ کے تحت سزا دی جائے…
عالمی بینک نے کراچی کی پانی اور صفائی ستھرائی کی خدمات کو بہتر بنانے کے لیے 240 ملین ڈالر کی منظوری دے دی ہے، جو کہ دوسرے کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسز امپروومنٹ پروجیکٹ (KWSSIP-2) کے تحت ایک بڑا قدم ہے۔ پروگرام کا مقصد یہ پروگرام کراچی کے 16 ملین شہریوں، خاص طور پر 7.5 ملین کم آمدنی والے علاقوں میں پینے کے صاف پانی اور صفائی کی سہولتیں فراہم کرنے کی کوشش کرے گا۔ اس منصوبے کا مقصد نہ صرف عوامی صحت کے مسائل کو حل کرنا ہے بلکہ پانی کے متبادل ذرائع پر انحصار کم کرنا ہے۔ اہم…