Author: Editor

اسلام آباد: سویڈن کے سفارت خانے نے جمعہ کے روز ‘لوسیا ڈے’ کا ایک پرجوش اور رنگا رنگ جشن منایا، جس نے دارالحکومت میں اسکینڈینیوین روایات کی روشنی اور دلکشی کو اجاگر کیا۔ یہ ایونٹ سویڈش ثقافت کا اہم جزو ہے اور ہر سال سردیوں کے تاریک ترین دنوں میں روشنی، اتحاد اور امید کے پیغامات کو اجاگر کرتا ہے۔ اس ثقافتی میلے کا مرکزی حصہ لوسیا کا پُرسکون جلوس تھا، جس میں سویڈش اور نورڈک کمیونٹیز کے افراد سفید لباس میں ملبوس تھے اور موم بتیاں اٹھائے ہوئے روایتی سویڈش گانے گاتے ہوئے شامل ہوئے۔ یہ منظر انتہائی دلکش…

Read More

سعودی عرب نے پاکستان میں پسماندہ خاندانوں کی مدد کے لیے بڑے پیمانے پر فوڈ سیکیورٹی کے پروگرام کا اعلان کیا ہے۔ یہ اقدام کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر (KSRelief) کی سربراہی میں شروع کیا گیا ہے، جس کا مقصد پاکستان کے غریب اور ضرورت مند خاندانوں کو خوراک کی فراہمی ہے۔ اسلام آباد میں سعودی سفارتخانے میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں، سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے اس امدادی پروگرام کا آغاز کیا اور پاکستان کے ساتھ سعودی عرب کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا، "اس کوشش میں سعودی عرب کی…

Read More

لاہور : پاکستان کے آل راؤنڈر عماد وسیم کے بعد فاسٹ بولر محمد عامر نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ دونوں کھلاڑی آخری بار پاکستان کے لیے اس سال امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کھیلے تھے۔ 32 سالہ محمد عامر نے جون 2009ء میں بین الاقوامی کرکٹ میں ڈیبیو کرنے کے بعد پاکستان کے لیے 36 ٹیسٹ، 61 ون ڈے اور 62 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔ عامر نے تینوں فارمیٹس میں 271 بین الاقوامی وکٹیں حاصل کیں اور 1179 رنز بنائے۔ فاسٹ بولر محمد عامر 2009ء…

Read More

کراچی : دہلی سے جدہ جانے والی بھارتی ایئر لائن کی پرواز نے کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارتی ایئر لائن انڈیگو کی پرواز دہلی سے جدہ جا رہی تھی۔ پاکستان کی فضائی حدود میں ایک مرد مسافر کی طبیعت خراب ہوگئی۔ جہاز کے عملے نے مسافر کو آکسیجن فراہم کی تاہم حالت خراب ہونے پر پائلٹ نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا۔ پائلٹ نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق اجازت ملنے پر پائلٹ نے طیارے کا رخ کراچی…

Read More

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پاکستانی وفد کی امریکی جیل میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات ہوئی، 20جنوری سے پہلے رہائی سے متعلق فیصلہ متوقع ہے۔ عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے پاکستانی وفد نے امریکی کانگریس اور محکمہ خارجہ کے حکام سے بھی ملاقاتیں کی۔ سینیٹر بشریٰ انجم نے کہا کہ عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے امریکی حکام سے گفتگو مثبت رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عافیہ صدیقی سے تقریباً تین گھنٹے کی ملاقات ہوئی، امید ہے امریکی حکومت 20 جنوری سے پہلے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی سے متعلق بھی فیصلہ کرے گی۔

Read More

لاہور : انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور میں 9 مئی کو کلمہ چوک پر کنٹینر جلانے کے مقدمے میں پیش رفت ہوئی ہے۔ عدالت نے 8 روپوش پی ٹی آئی رہنماؤں کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما اسلم اقبال، حماد اظہر، مراد سعید، زبیر نیازی، حامد رضا گیلانی، محمد جاوید، عبد الصمد اور واثق قیوم کو اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ملزمان کو اشتہاری قرار دیا۔

Read More

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مزید 6 آئی پی پیز کےساتھ بجلی خریدنے کے معاہدے ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس سے 300 ارب روپے کی بچت ہوگی، اب تک 13 آئی پی پیز سے معاہدے منسوخ ہوچکے. حکومتی ذرائع کے مطابق بجلی ٹیرف میں کمی ہوگی۔حکومتی ذرائع کے مطابق مہنگی بجلی پیدا کرنے والے آئی پی پیز کےساتھ معاہدوں میں ایک اور پیش رفت ہوئی ہے اور وفاقی حکومت نے مزید 6 آئی پی پیز کے ساتھ بجلی خریدنے کے معاہدے ختم کرنےکا فیصلہ کرلیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ 6 آئی پی…

Read More

اسلام آباد : گزشتہ تین سال کے دوران بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں ساڑھے 9ہزار ارب سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے آڈٹ اعتراضات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں۔ دستاویز کے مطابق سال 2023-24کے دوران توانائی شعبے میں 5ہزار 145ارب روپے کی مالی بے ضابطگیاں و بے قاعدگیاں ہوئیں، 2022-23میں 1575 ارب روپے اور 2021-22میں 2785 ارب کی مالی بے ضابطگیاں رپورٹ ہوئیں۔ آڈیٹر جنرل نے 2023-24 میں تقسیم کار کمپنیوں کے 111 آڈٹ اعتراضات ایوان کے سامنے رکھ دیے جس میں 72 افسران و ملازمین کے خلاف…

Read More

اسلام آباد : ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام کے تحت ملک بھر میں ہدف 3ارب 29کروڑ 60لاکھ (3296ملین) کے مقابلے میں2ارب 21کروڑ 20لاکھ (2212ملین)پودے لگائے جا سکے ہیں ، اس طرح ایک ارب 8کروڑ 40لاکھ ہدف سے کم پودے لگانے کا انکشاف ہوا ہے. سرکاری دستاویز کے مطابق پی سی ون کے تحت جب سے ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام شروع ہوا ہے کسی سال بھی مطلوبہ ہدف کے مطابق پودے نہیں لگائے جا سکے ہیں . بلوچستان میں سب سے کم 22فیصد جبکہ سب سے زیادہ سندھ میں 85فیصد پودے لگائےگئے ہیں ، اس طرح ملک بھر میں ہدف…

Read More

گوجرانوالہ : مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ’ووٹ کو عزت دو‘ کا نعرہ لگانے کی سکت اب پارٹی میں نہیں رہی اور اس مقصد کے لیے حکومتوں کی قربانی دینی ہو گی۔ اردو ویب سائٹ وی نیوز کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ پارٹی ابھی تک ڈیسک ٹاپ کی سیاست کر رہی ہے جبکہ لوگ اب موبائل پر منتقل ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کوشش کے باجود تقریباً ایک سال سے میاں محمد نواز شریف سے نہیں مل سکے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ…

Read More