Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
- دوسروں کو نصیحت خود میاں فضیحت:امریکہ خود روس سے تجارت کر رہا ہےباقی دنیا کو منع کر رہا ہے:بھارت
- پی ٹی آئی کا احتجاج:اڈیالہ جیل کو کنٹینر لگا کر سیل کرنے کا فیصلہ،راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ
- چھ ماہ میں 99لاکھ سیاحوں کی دبئی آمد
- ٹِک ٹاک اور وزارت آئی ٹی میں سائنس،ٹیکنالوجی اور میتھ کے نئے فیچر تعلیمی فیڈ اسٹیم معاہدے پر دستخط
- صدر ٹرمپ کا بھارت پر مزید ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
- گلگت:دیامیر سیلاب میں بہہ جانے والے سیاحوں کی تلاش کا کام روک دیا گیا،12افراد تاحال لاپتہ
- پاک امریکہ تجارتی معاہدےپر سرمایہ کار خوشی سے پھولے نہیں سما رہے،سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ بن گیا
- کویت کی وزیر خزانہ نورا الفسام نے استعفیٰ دے دیا، معاشی پالیسیوں پر سوالیہ نشان
Author: Editor
سکیورٹی فورسز کے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بھرپور آپریشنز جاری ہیں۔ 9 دسمبر سے اب تک 43 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا گیاہے ۔ ترجمان پاک فوج کاکہنا ہے کہ وطن عزیز میں مستقل اور پائیدارامن کے قیام تک یہ آپریشنز جار ی رہیں گے۔۔ دہشت گردی کے خاتمےاور مکمل امن کی بحالی کا مشن ،،، ،،،فتنہ الخوارج اور دیگر دہشتگرد گروہوں کی کمرٹوٹ گئی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق 9 دسمبر سے خیبر پختونخوا میں ہونے والی کارروائیوں میں 18 دہشت گردوں کو ہلاک کیا جا چکاہے ۔سیکورٹی فورسز نے 12اور 13 دسمبر کی رات…
شام کے شہر حمص میں ہزاروں افراد نے نماز جمعہ ادا کی۔۔ بشارالاسد کی حکومت ختم ہونے کے بعد ترکیہ اور دیگر ہمسایہ ممالک سے بڑی تعداد میں مہاجرین واپس شام پہنچ گئے۔۔ عوام بشارالاسد کی ظالمانہ حکومت کے خاتمے پر انتہائی خوش ہیں۔۔۔ عینی شاہدین کے مطابق حمص میں مسجد خالد بن ولید میں ہزاروں افراد نے سجدہ شکر بھی ادا کیا
ایک طرف شام کے سابق صدر بشارالاسد کے اقتدار کا سورج تو غروب ہوا تو دوسری طرف جیلوں میں ناحق قید افراد کی رہائی کا سورج طلوع ہوا۔۔ عرب میڈیا کے مطابق اسد حکومت کے خاتمے کے بعد سے اب تک 33 ہزار قیدیوں کو رہائی ملی ہے۔۔ اس میں صیدیانہ جیل سے رہائی پانے والے قیدی بھی شامل ہیں۔۔ لیکن ابھی تک 85 ہزار افراد لاپتہ ہیں۔۔ لاپتہ افراد کی بین الاقوامی تنظیم بھی اسد حکومت کی طرف سے مسنگ پرسنز کی کھوج لگا رہی ہے لیکن ابھی تک کوئی بڑی کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔۔ عرب میڈیا کے…
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کا آخری روز ۔۔۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں 121 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 302 کی بلند ترین سطح پر بند ہوا ۔۔۔ مارکیٹ کی ڈھائی ہزار پوائنٹس کی رینج میں ٹریڈنگ دیکھی گئی۔۔ ایک موقع پر انڈیکس میں 992 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تاہم دوسرے سیشن میں ڈیڑھ ہزار پوائنٹس کی مندی بھی ریکارڈ کی گئی۔۔۔ بازار میں ایک ارب 11 کروڑ حصص کے سودے 59 ارب روپے میں طے پائے۔۔۔ سرمایہ کاروں نے 70 ارب روپے منافع کمایا۔۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14 ہزار 587 ارب روپے کی…
اسلام آباد:نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں پولیو کے خاتمے کے لیے ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے پاکستان میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون (ڈبلیو پی وی ون) کے4کیسز کی نشاندہی کی تصدیق کی ہے جس کے بعد رواں سال ملک میں پولیو کے کل کیسز کی تعداد 63 ہوگئی ہے۔جمعہ 13 دسمبر کو لیبارٹری نے ڈی آئی خان، ٹانک اور جیکب آباد سے پولیو کے ایک ایک کیس کی تصدیق کی جہاں 2خواتین اور سکھر سے ایک لڑکا متاثر ہ ہے۔ رواں سال ڈی آئی خان سے پولیو کا یہ نواں، ٹانک سے تیسرا، جیکب آباد سے تیسرا اور سکھر…
اسلام آباد : سپریم جوڈیشل کونسل نے ججز کے خلاف 35 میں سے 30 شکایات مسترد کردیں۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہوا جس میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق، چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس ہاشم کاکڑ نے شرکت کی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس کے دوران آرٹیکل 209، 8 کے تحت ججز کوڈ آف کنڈکٹ میں ترامیم زیر بحث لائی گئیں اور سپریم جوڈیشل کونسل پروسیجر آف انکوائری 2005 میں ترامیم پر بات چیت ہوئی۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے…
اسلام آباد : صدر مملکت آصف علی زرداری کے مدارس رجسٹریشن سے متعلق سوسائٹی رجسٹریشن بل پر اعتراضات سامنے آگئے۔ ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے سوسائٹی رجسٹریشن ایکٹ پر 8 اعتراضات اٹھائے ہیں۔ صدر مملکت نے اعتراض کیا کہ بل کے قانون بننے سے مدارس اگر سوسائٹیز ایکٹ کے تحت رجسٹر ہوں گے تو ایف اے ٹی ایف اور جی ایس پی سمیت دیگر پابندیوں کا خدشہ ہے، مدارس کی رجسٹریشن سوسائٹیز ایکٹ کے ذریعے شروع کی گئی تو قانون کی گرفت کم ہوسکتی ہے پھر قانون کم اور من مانی زیادہ ہوگی۔ اعتراض میں کہا گیا…
راولپنڈی : سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں ایک اور بلوچستان میں دو کارروائیوں میں 16 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، چند روز کے دوران کے پی اور بلوچستان میں ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 43 ہوگئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 9 دسمبر سے اب تک خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بڑے پیمانے پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 43 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا جا چکا ہے، آپریشن سے فتنة الخوارج اور بلوچستان میں سرگرم دیگر دہشت گرد گروہوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق…
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں کو ملزمان کے کیسز کے فیصلے سنانے کی مشروط اجازت دیدی۔ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے جسٹس امین الدین کی سربراہی میں ملٹری کورٹس کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کی جہاں وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیے۔ سماعت کے آغاز میں جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ اس نکتے پر دلائل دیں کہ آرمی ایکٹ کی کالعدم دفعات آئین کے مطابق ہیں، کیا آرمی ایکٹ میں ترمیم کرکے ہر فرد کو اس کے زمرے میں لایا جا سکتا ہے؟ اس پہلو…
شام میں انقلاب کے نتیجے میں حکومت کے خاتمے کے دوران پھنسے 318 پاکستانی شہریوں کو لے کر خصوصی چارٹرڈ طیارہ جمعہ کی صبح اسلام آباد پہنچا، جس کی نگرانی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور وزارت خارجہ (ایم او ایف اے) نے کی۔ یہ آپریشن وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر عمل میں آیا۔ وزیراعظم کے مشن کے تحت، این ڈی ایم اے نے وزارت خارجہ کے تعاون سے شام میں موجود پاکستانی شہریوں کے انخلاء کا انتظام کیا۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور خصوصی اقدامات ڈاکٹر احسن اقبال اور…