Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
- دوسروں کو نصیحت خود میاں فضیحت:امریکہ خود روس سے تجارت کر رہا ہےباقی دنیا کو منع کر رہا ہے:بھارت
- پی ٹی آئی کا احتجاج:اڈیالہ جیل کو کنٹینر لگا کر سیل کرنے کا فیصلہ،راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ
- چھ ماہ میں 99لاکھ سیاحوں کی دبئی آمد
- ٹِک ٹاک اور وزارت آئی ٹی میں سائنس،ٹیکنالوجی اور میتھ کے نئے فیچر تعلیمی فیڈ اسٹیم معاہدے پر دستخط
- صدر ٹرمپ کا بھارت پر مزید ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
- گلگت:دیامیر سیلاب میں بہہ جانے والے سیاحوں کی تلاش کا کام روک دیا گیا،12افراد تاحال لاپتہ
- پاک امریکہ تجارتی معاہدےپر سرمایہ کار خوشی سے پھولے نہیں سما رہے،سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ بن گیا
- کویت کی وزیر خزانہ نورا الفسام نے استعفیٰ دے دیا، معاشی پالیسیوں پر سوالیہ نشان
Author: Editor
سعودی عرب میں فٹ بال کے عالمی مقابلوں کی 2034 میں میزبانی ملنے پر ملک بھر میں جشن جاری ہے۔۔ سرکاری اور نجی سطح پر عوام میزبانی ملنے پر آتشبازی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔۔ سعوی حکومت نے جشن ایک ہفتے تک جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔۔ سعودی عرب پہلی مرتبہ فیفا مینز ورلڈکپ کی میزبانی کرے گا۔سعودی عرب کے 5 شہروں (ریاض، جدہ، الخوبر، ابہا اور نیوم) کے 15 مختلف اسٹیڈیمز ورلڈ کپ میچز کی میزبانی کریں گے۔ اس کے علاوہ عالمی فٹبال کی گورننگ باڈی نے تصدیق کی ہے کہ 2030 کے ورلڈ کپ کی میزبانی مراکش،…
امریکی صدر جوبائیڈن نے امریکی تاریخ میں ایک دن میں سب سے بڑی معافی کا اعلان کردیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق صدر جوبائیڈن نے 1500 مجرمان کی سزائیں تبدیل کردیں۔ جن مجرمان کی سزاؤں میں کمی ہوئی ان میں وہ قیدی شامل ہیں جو کورونا کے دوران اپنے گھروں میں کم از کم ایک سال قید رہے جبکہ معافی پانے والے 39 مجرمان وہ ہیں جو عدم تشدد کے جرائم کے مرتکب تھے۔ کورونا وبا کے دوران امریکا میں ہر 5 میں سے ایک قیدی کورونا کا شکار رہا۔ امریکی میڈیا کے مطابق قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور معافی…
غزہ میں اسرائیلی درندگی نے تمام حدیں عبور کر لیں۔۔ امدادی سامان سے لدے ٹرکوں کے پیچھے بھاگتے فلسطینیوں پر صہیونی فورسز کی بمباری سے 12 افراد شہید ہو گئے،، 30 افراد تشویشناک حالت میں اسپتال پہنچائے گئے۔۔ عرب میڈیا کے مطابق امدادی سامان کے ٹرکوں کو سیکیورٹی فراہم کرنے والے اہلکار بھی اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے۔۔ غزہ کے علاقے خان یونس میں امدادی سامان کو نشانہ بنایا گیا۔۔ شہداء کی میتیں مردہ خانہ میں رکھ دی گئی ہیں۔۔ گذشتہ رات رفاہ میں اسرائیل نے آٹا خریدنے والے فلسطینیوں پر حملہ کیا تھا جس میں 10 افراد شہید ہوئے…
پاکستان سپرلیگ کے 10ویں ایڈیشن کے لئے فرنچائزز نے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن شروع کر دی ہے،، اس بار رجسٹریشن کے ساتھ ٹریڈ ونڈو بھی کھولی جا رہی ہے،، پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کے لئے فرنچائزز مقامی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی بولی 11 جنوری کو لگائیں گی۔۔ بولی کی تقریب کہاں منعقد ہو گی اس بارے میں ابھی تک معلومات فراہم نہیں کی ہیں،، کھلاڑیوں کی کیٹیگری کی تجدید کا اعلان منگل 17 دسمبر کو کیا جائے گا جب کہ کھلاڑیوں کی کیٹیگری میں تنزلی اور برقرار رکھنے کا عمل رواں ماہ کے دوران کیا جائے…
اسلام آباد : وزارت موسمیاتی تبدیلی نے خبر دار کیا ہے کہ پنجاب میں 15 سال سے پرانی گاڑی سڑکوں پر نظر نہیں آنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، 80فیصد کلائمٹ کے مسائل پرانی گاڑیوں سے نکلنے والے دھویں کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں۔ وزارت خارجہ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی اسمبلی کا اجلاس چیئرپرسن حنا ربانی کھر کی زیر صدارت ہوا۔ کوب وہ واحد اجلاس ہے جہاں ممالک اپنے کلائمٹ چینچ سے متعلق امور پر بات چیت کرتے ہیں۔ اجلاس میں سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی نے کہا کہ پنجاب میں پندرہ سال سے پرانی گاڑی سڑکوں پر نظرنہ آنے کی…
بانی پی ٹی آئی عمران خان کے سابق میڈیا کوآرڈینیٹر جاوید بدر نے کہا ہے کہ 2013 میں خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کالعدم تحریک طالبان (ٹی ٹی پی) کی مدد سے بنی تھی۔ اپنے ویڈیو بیان میں جاوید بدر کا کہنا تھا کہ میرے ضمیر پر بہت بڑا بوجھ تھا جس کا میں خلاصہ کرنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کی مدد سے 2013 میں خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت بنی تھی۔ بانی پی ٹی آئی نے ڈیل کی تھی جس کا میں گواہ تھا۔ عمران…
اسد خاندان کی نصف دہائی کی شام پر حکومت کے خاتمے پر عوام جہاں خوشیاں منا رہے ہیں وہیں بشارالاسد کے ظلم و ستم کی نئی نئی کہانیاں سامنے آ رہی ہیں۔۔ عوام کے غم و غصے کا عالم یہ ہے کہ مشتعل ہجوم نے حافظ الاسد کی قبر کو آگ لگا دی۔۔ حافظ الاسد نے شام پر 29 سال بلاشرکت غیرے حکومت کی۔۔ انہوں نے 1971 میں اقتدار سنبھالا اور سن 2000 میں اپنی وفات تک شام کے صدر رہے۔۔ ان کے صاحبزادے بشارالاسد 24 سال حکمران رہے۔۔
وزارت داخلہ نے ملک بھر میں کالعدم تنظیموں اور انتہاپسند عناصر کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کر دی۔۔۔ رواں سال 2024 کے دس ماہ یعنی جنوری سے اکتوبر تک سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر 12 ہزار 801 آپریشنز کئے،، خارجیوں کے خلاف کارروائیوں میں 341 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔۔۔ 10 ماہ کے دوران جن کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں ان میں چار دہشت گرد تنظیموں میں زینبیون برگیڈ فلافض گل بہادر گروپ پشتون تحفظ مومنٹ بھی شامل ہیں۔۔ وزارت داخلہ کے مطابق ملک میں کالعدم تنظیموں کی کل…
ننگرپارکر : حروں کے روحانی پیشوا پیر پگارا نے کہا ہے کہ عوام فوج کے لیے دعا کریں۔ تھرپارکر کی تحصيل ننگرپارکر کے گاؤں سوندر میں مریدوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قربانیاں دی ہیں۔ پیر پگارا نے کہا کہ پاک فوج کی وجہ سے ہم آزاد گھوم رہے ہیں، سیاستداں صرف بیانات تک محدود ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ خوشی ہے کہ جماعت کے لوگ بچیوں کو تعلیم دلا رہے ہیں۔
ساہیوال : چک 86 میں سوتیلے بیٹے نے ماں اور بہن کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ پولیس کے مطابق ثریا خاتون اور آمنہ بی بی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مکان کی تقسیم پر جھگڑا ہوا تھا، ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔