Author: Editor

جاپان میں پیدائش کی شرح میں مسلسل کمی پر ملازمین کو تین دن چھٹی کی سہولت دے دی گئی ہے،، ٹوکیو میں شہری حکومت نے آبادی بڑھانے کےلئے ایک انوکھا طریقہ اپنایا ہے،، اب ملازمین 4 دن کام اور 3 دن گھر پر گزاریں گے،، وکیو کی گورنر یوریکو کوئیکے نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ سال اپریل سے میٹروپولیٹن حکومت کے ملازمین کو ہفتے میں تین دن چھٹی کا اختیار دیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ہم کام کے طریقے کا جائزہ لیں گے اور اسے تبدیل کریں گے تاکہ کوئی بھی زندگی کے اہم مواقع، جیسے بچوں…

Read More

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے جنوبی افریقہ جانے سے انکار کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جیسن گلیسپی نے ٹم نیلسن کے معاہدے میں توسیع نہ ہونے پر جنوبی افریقہ نہ جانے کا فیصلہ کیا، تاہم انہوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر جنوبی افریقہ نہ جانے کا بورڈ کو بتایا ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جیسن گلیسپی کو مستقبل میں ذمہ داریاں نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق گیری کرسٹن کی طرح جیسن گلیسپی نے بھی وقت سے پہلے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔ وائٹ…

Read More

اسلام آباد : ملک میں گزشتہ 10 ماہ کے دوران دہشتگردی کے 1566 واقعات میں 573 اہلکاروں سمیت 924 افراد شہید ہوئے جبکہ 341 دہشتگردوں ہلاک کیا گیا۔ قومی اسمبلی اجلاس میں دہشت گرد کارروائیوں کی تفصیلات وزارت داخلہ نے ایوان میں پیش کر دیں۔ سال 2024 کے گزشتہ دس ماہ کے دوران ملک میں دہشت گردی کے 1566 واقعات میں 924 افراد شہید اور 2ہزار 121 زخمی ہوئے جبکہ 12 ہزار 801 انٹیلیجنس کارروائیوں میں 341 دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔ ایکسپریس نیوز کو موصول دستاویزات کے مطابق دہشت گرد کارروائیوں میں 573 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 1ہزار 353…

Read More

ڈی آئی خان: جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ایوان صدر نے ڈیڑھ ماہ بعد مدارس بل پر اعتراض عائد کیا جبکہ دس دن اعتراض نہ ہو تو وہ ایکٹ بن جاتا ہے،ہمارا دعویٰ ہے کہ بل قانوناً منظور ہوچکا ہے حکومت گزٹ نوٹی فکیشن جاری کیوں نہیں کررہی؟ ڈی آئی خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور بلاول سے گھنٹوں ملاقاتیں ہوئیں، شہباز شریف کی موجودگی میں مدارس بل پر اتفاق رائے ہوا، وزارت قانون نے اس کا ڈرافٹ تیار کیا اور ہم نے اسے قبول کیا…

Read More

توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔ دونوں ملزمان کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی جو اڈیالہ جیل میں ہوئی۔ عمران خان اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی بھی اڈیالہ جیل میں موجود تھیں۔ جج شاہ رخ ارجمند نے فرد جرم پڑھ کر سنائی جس کے بعد توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔ کیس کی گزشتہ سماعت 5 دسمبر کو اڈیالہ جیل میں ہوئی تھی، سماعت کے دوران بشریٰ بی بی…

Read More

پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے انڈیکس میں تاریخ کا تیسرا بڑا اضافہ،، سرمایہ کاروں کی چاندی ہو گئی،، ایک ارب ڈالر سے زائد کا غیر معمولی منافع کمایا،، مقامی کرنسی میں منافع کا حجم 366 ارب روپے سے تجاوز کر گیا،، کاروباری ہفتے کے چوتھے روز Bears مارکیٹ کا راستہ بھول گئے،، Bulls نے کاروبار پر اپنی گرفت مضبوط رکھی،، سرمایہ کار لمبے منافع کے لئے خریداری کرتے رہے،، ہنڈرڈ انڈیکس میں 3370 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،، مارکیٹ ایک لاکھ 14 ہزار 180 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوئی،، ایک ارب 47 کروڑ حصص کے سودے 67 ارب روپے…

Read More

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہائی پرفارمنس ریڈ بال کوچ ٹم نیلسن کے معاہدے میں توسیع نہیں کی۔ ٹم نیلسن کو ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی اپنے ساتھ لائے تھے، جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے ان کے معاہدے میں توسیع نہیں کی گئی۔ کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو سے گفتگو کرتے ہوئے ٹم نیلسن نے کہا ہے کہ توسیع ملنے کا انتظار کر رہا تھا۔ ہم اچھے انداز سے آگے بڑھ رہے تھے، جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے تیار تھے، پی سی بی نے بتایا ہے کہ آپ…

Read More

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئینی بینچ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کے خلاف درخواستیں خارج کر دیں۔ دورانِ سماعت جسٹس امین الدین خان نے کہا ہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس ختم ہو چکا ہے۔جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ آرڈیننس کے بعد پریکٹس اینڈ پروسیجر میں پارلیمنٹ نے قانون سازی کر دی ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ آرڈیننس کے تحت کمیٹی کے ایکشن کو کالعدم قرار دیا جائے۔جسٹس مندوخیل نے کہا کہ قانون آجائے تو آرڈیننس خود بخود ختم ہو جاتا ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ آرڈیننس کے تحت بنی کمیٹی…

Read More

کراچی : سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ اچھی بات ہے فیض حمید پر مقدمہ چل رہا ہے، انہوں نے سیاست میں حصہ لیا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہوں، ملک کے لیے جان بھی قربان کر سکتے ہیں۔ عارف علوی کا کہنا ہے کہ عدالت نے سندھ حکومت اور ایف آئی اے سے میرے خلاف مقدمات کی تفصیلات مانگی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر کے خلاف ایک 2014ء کی ایف آئی آر ہے کہ وہ اسلحہ سپلائی کرتے ہیں،…

Read More

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ عادل بازئی کی اپیل پر سماعت جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔ سپریم کورٹ نے عادل بازئی کی اپیل منظور کر لی۔عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی عادل خان بازئی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ این اے 262 سے عادل بازئی…

Read More