Author: Editor

دمشق : شام میں بشارالاسد مخالف باغیوں نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر دعویٰ کیا ہے کہ ان کی فوجیں دارالحکومت دمشق میں داخل ہو گئی ہیں۔ قطری میڈیا کے مطابق باغی دمشق داخل ہوئے تو فوجیں کہیں نہیں تھیں۔ شام کے صدر بشار الاسد بھی فرار ہوگئے۔ باغیوں کے ایک رہنما نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی فورسز نے دمشق کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ دمشق میں شامی فوجیں کہیں نہیں ہیں۔ شافی فوجی افسران کا کہنا ہے بشار الاسد طیارے میں بیٹھ کر نامعلوم مقام کی طرف فرار ہوگئے ہیں۔ باغی رہنما ابو محمد الگولانی نے اسے…

Read More

شامی باغیوں نے تیز رفتار پیش قدمی کو جاری رکھتے ہوئے جنوبی شام کے بیشتر حصوں پر قبصے کا دعویٰ کیا جبکہ حکومتی افواج صدر بشار الاسد کی 24 سالہ حکمرانی کو بچانے کے لیے مرکزی شہر حمص کی مورچہ بندی میں مصروف عمل ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں کی رپورٹ کے مطابق باغیوں نے جنوبی قنیطرہ، درعا اور السویدا پر قبضے اور دارالحکومت کے 50 کلومیٹر اندر پیش قدمی کرنے کا دعویٰ کیا۔ سرکاری ٹیلی ویژن اور شامی فوجی ذرائع نے باغیوں کے ٹھکانوں پر بڑے پیمانے پر فضائی حملوں اور شہر کے گرد مورچہ بندی کے لیے…

Read More

ایڈیلیڈ : آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ایڈیلیڈ اوول میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہو گئی جب اسپیڈ گن نے بھارتی بولر محمد سراج کی گیند کی اسپیڈ 181.6 کلو میٹر فی گھنٹہ دکھا دی۔ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز محمد سراج کی اس ڈلیوری نے بظاہر کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین بولر سمجھے جانے والے پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر کا 161.3 کلو میٹر فی گھنٹہ کا ریکارڈ تو توڑ دیا۔لیکن جلد ہی یہ سامنے آیا کہ یہ اسپیڈ گن کی خرابی تھی۔ رپورٹس کے مطابق اسپیڈ گن میں…

Read More

بغداد : عراقی فوج سے متعلق ذرائع نے بتایا ہے کہ شام کی سرکاری فوج کے درجنوں اہلکار عراق میں منتقل ہو گئے ہیں۔ فوجیوں کا شام کو چھوڑ کر عراق پہنچنا اپوزیشن کے فوجی حملوں کے بعد حلب، حماۃ اور حمص میں پیدا شدہ صورت حال بنی ہے۔ ذرائع نے بین الاقوامی خبر رساں ادارے ‘ روئٹرز ‘ کو بتایا ہے کا یہ شامی فوجی قائم سرحد کے راستے عراق پہنچے ہیں اور پوری طرح عراقی فوج کے مقامی حکام کے ساتھ کوآرڈینیشن کے ساتھ عراقی علاقے میں داخل ہوئے ہیں۔

Read More

حمص: شامی حکومت کی مخالف ’ھیۃ تحریر الشام‘ کے حمص شہر کے قلب میں داخل ہونے کی تیاریوں کے ساتھ امریکہ نے شام کے صدر بشار الاسد پر اقتدار سے علاحدگی کے لیے بڑھتے دباؤ کی طرف اشارہ کیا ہے ایک امریکی اہلکار نے انکشاف کیا کہ حمص پر دھڑوں کا کنٹرول اب چند دنوں کی بات ہے۔امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کا خیال ہے کہ شامی صدر کی حکومت کے خاتمے کا امکان بڑھتا جا رہا ہے۔ الم مانیٹر کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے وضاحت کی کہ واشنگٹن توقع کرتا ہے کہ حمص کے سقوط کے بعد…

Read More

سرگودھا : عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سیاست نفرت اور دشمنی میں بدل چکی ہے۔عمران خان نے اپوزیشن کو دیوار سے لگایا تھا اب ان کے ساتھ بھی وہی ہو رہاہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا موجودہ نظام بہتر مستقبل دینے سے قاصر ہے، ملک میں معاملات کو سلجھانے کی ضرورت ہے، حکومت معاملات کو سلجھانے میں سنجیدہ نظر نہیں آ رہی، اپوزیشن کا رویہ بھی معاملات کو الجھانے والا ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم آئین سے متصادم ہے، اصلاحات کے بغیر…

Read More

پشاور: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے اکیلے چھوڑے جانے کے دعوے کی تردید کردی۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو میں سوال کے جواب پر علی امین گنڈاپور کا کہنا تھاکہ میں تو احتجاج والے دن پورا وقت بشریٰ بی بی کے ساتھ تھے، اگر بشریٰ بی بی کسی اور کے بارے میں کہہ رہی ہیں تو اس بارے میں انہی سے پوچھا جائے۔ انہوں نے ایک بار پھر حکومت کو خبردار کردیا اور کہاکہ پانی پت کی طرح حملے کریں گے، فتح حاصل…

Read More

کراچی : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق شاہد آفریدی کا کہنا ہےکہ میری ہمیشہ خواہش تھی کہ کرکٹ کھیلوں یا  آرمی میں جاؤں، عمران خان کو  دیکھ کر ہی کرکٹ شروع کی، عمران خان نہیں ہوتے تو  میں کرکٹر  ہی نہیں بنتا۔ کراچی میں عالمی اردو کانفرنس کے سیشن سے خطاب میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ عمر صرف ایک ہندسہ ہے، یہ نہ سوچیں کہ بس اب عمر ہوگئی ہے، ہم لوگ جب کے پی سے کراچی آئے تو بہت اچھا ماحول ملا، کراچی کی ترقی میں اردو بولنے والوں کا بڑا اہم کردار رہا ہے۔ شاہد آفریدی کا…

Read More

شام کے صدر بشارالاسد کی فوج کے خلاف لڑنے والے شامی باغی دارالحکومت دمشق کے مضافات تک پہنچ گئے ہیں،، سرکاری فوج مسلسل پیچھے ہٹ رہی ہے،، شامی باغیوں کو اپنے مقابلے پر کہیں سے بھی سخت مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑ رہا ہے،، شام میں باغیوں کی دارالحکومت دمشق کی جانب پیش قدمی جاری ہے اور باغی بشار الاسد کی فوج کو مسلسل پیچھے ہٹنے پر مجبور کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق باغی گروہ حیات التحریر الشام کے جنگجو وسطی شہر حمص پر بھی قابض ہوچکے ہیں اور شامی فوج شہر چھوڑ کر جاچکی ہے۔ غیر ملکی…

Read More